Thursday, 19 September, 2019
سعودی عرب میں پولیس مقابلے کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک

سعودی عرب میں پولیس مقابلے کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک

ریاض ۔ سعودی عرب میں پولیس کی چھاپہ مار ٹیم اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے شہر القطیف میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں آٹھوں دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا گیا تھا لیکن ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس مقابلے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ کسی شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں۔ یہ ایک کامیاب ترین سرچ آپریشن تھا۔

پولیس  ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقابلے میں مارے گئے تمام دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور ایک خفیہ ٹھکانے پر چھپے ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کی تلاش میں اس سے قبل بھی چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی لیکن ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت اور تصاویر تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔ قبل ازیں وزارت داخلہ کے ایک تفتیشی دفتر پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو مار دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  29950
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے 1000 دن مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ سعودی عرب، یمنی عوام کا ایسا دشمن ہے جوکسی بھی انسانی، اسلامی اور اخلاقی قانون کا پابند نہیں ہے
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو گرم کپڑے فراہم کرنے کی کوشش کی گئی مگرقابض جیل انتظامیہ نے اسیران کے لواحقین کو اسیران تک گرم کپڑے اور دیگر ضروریات کی فراہمی پر پابندی عاید کردی۔
صہیونی ریاست کی قید مغربی کنارے کے شہرالخلیل سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ اسیر علا الدین فہمی فہد الکرکی قید کے چوبیس سال مکمل کرنے کے بعد اب 25 ویں سال میں داخل ہوچکے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ممکنہ امریکی فوج کے آپریشن سے معتلق سوال پر امریکا کے وزیر دفاغ جیمز میٹس نے کہا کہ ‘تاحال فوجی کارروائی کا کوئی امکان نہیں’۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں