Wednesday, 03 June, 2020
عراق کے صوبے دیالہ میں داعش دہشت گردوں کا حملہ ناکام

عراق کے صوبے دیالہ میں داعش دہشت گردوں کا حملہ ناکام
فائل فوٹو

بغداد: عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبے دیالہ میں داعش دہشت گرد عناصر کے حملہ کو ناکام بنا دیا اور علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا بھی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے منگل کے روز صوبے دیالہ کے علاقے خانقین پر داعش دہشت گرد عناصر کا حملہ ناکام بنا دیا اور علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا بھی کردیا ہے۔

الحشد الشعبی نے اسی طرح صوبے صلاح الدین کے شمال میں واقع حمرین کی پہاڑیوں اور اسی طرح عجیل اور علاس نامی تیل کے علاقوں سے دہشت گرد عناصر کا صفایا بھی کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق نینوا کے شمال میں بھی الحشد الشعبی نے دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملہ کر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

حالیہ چند روز کے دوران امریکہ اور اس کے حواریوں کے حمایت یافتہ داعش دہشت گرد گروہ کے عناصر عراق کے مختلف صوبوں میں سرگرم ہو گئے ہیں جن کے خلاف عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے سخت کاروائی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ کاروائی کر دیتے ہیں۔

اس سے قبل حشد الشعبی نے ایک کارروائی میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرکے سات شرپسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

دوسری جانب عراق سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے وسط میں پارلیمنٹ ہاؤس کے بالمقابل تزویراتی اور دفاعی اہمیت کی حامل جگہ کو عراقی حکومت نے حزب اللہ کے حوالے کر دیا ہے۔

عراق کے بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے ڈائریکٹر نے گرین زون میں آنے والی یہ جگہ حزب اللہ بریگیڈ کو دی ہے۔

سوشل میڈیا پر شہریوں نے بغداد کے گرین زون، سخت حفاظت والے علاقے، سفارت خانوں کے بیچ اہمیت کے حامل مقام کو ایک حزب اللہ کے حوالے کرنے پرحکومتی اقدام کو سراہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  15543
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
صنعا: سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے خلاف جاری جنگ میں متعدد بار سیز فائر کے اعلان کے باوجود سعودی حملے جاری ہیں۔ سعودی عرب کے جارح اتحاد نے مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے پر توپخانے سے شیلنگ کر کے بیس افراد کو شہید اور زخمی کر دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی بیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال اسرائیل کے حق میں نہیں ہے۔ تجربات سے ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کہیں زیادہ کمزور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے سعودی عرب کے دباؤ کی وجہ سے صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا ہے۔ جمال خاشقجی کے بیٹوں نے اس بات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔
عراقی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ عالمی دہشتگرد ابوبکر البغدادی کے جانشین عبدالناصر قرداش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
آج یہ کہتے ہوئے دل کر رہا ہے کہ مسلسل ہنستی رہوں کہ سپر پاورامریکہ۔۔۔ جی ہاں! وہی امریکہ جس نے افغانستان کو کھنڈرات میں بدل دیا وہی امریکہ جس نے عراق پر ایک عرصہ جنگ مسلط کیے رکھی، کبھی بمباری کر کے تو کبھی داعش کی شکل میں کیڑے مکوڑوں کی فوج بنا کے، عراق پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہا۔
علامہ محمداقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ”ثبات ایک تغیرکو ہے زمانے میں“،گویا اس آسمان کی چھت کی نیچے کسی چیز کو قرارواستحکام نہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ اس زمین کا جغرافیہ ایک ایک صدی میں کئی کئی مرتبہ کروٹیں بدلتارہا ہے۔سائنس کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ جغرافیے کی تبدیلی کا عمل بھی تیزتر ہوتاجارہاہے،چنانچہ گزشتہ ایک صدی نے تین بڑی بڑی سپر طاقتوں کے ڈوبنے کا مشاہدہ کیا،
صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز
نظریہ مہدویت ایسا موضوع ہے، جو صدیوں سے انسانوں کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ اس اعتقاد کے ساتھ انسان کا مستقبل روشن ہے، یہ عقیدہ کسی ایک قوم، کسی فرقے یا کسی مذہب کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ مہدویت ایک ایسی عالمگیر حکومت کا نام ہے کہ جس کی بنیاد تمام انسانوں کے مابین عدل و انصاف اور اخلاق و محبت پر ہوگی۔ مہدویت ایسی آواز ہے، جو کہ ہر روشن خیال انسان کے اندر فطری طور پر موجود ہے۔ ایسی امید ہے، جو زندگی کو تروتازہ اور غم و اندیشہ سے دور کرکے نور الٰہی کی طرف لے جاتی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں