Friday, 16 November, 2018
حلب، روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری، 62 افراد جاں بحق

حلب، روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری، 62 افراد جاں بحق

حلب۔ شام کے شہر حلب میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں باسٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے بمباری شام کے شہر حلب میں سویلین علاقوں میں کی ہے۔ روسی افواج کے حکام نے دعویٰ کیاکہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ شامی سول ڈیفنس حکام کے مطابق حلب کے عطاریب کے علاقے میں جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  6100
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیرانتظام علاقے مشرقی غوطہ میں سرکاری افواج کی بمباری سے درجنوں عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیر کو کئے جانے والے فضائی اور راکٹ حملوں میں 20 بچوں سمیت کم از کم 77 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد کے مصروف ترین علاقے میں یکے بعد دیگرے دو خود کش حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے۔خود کش حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ایران میں مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ہونے والےکے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شدت آگئی ہے جب کہ احتجاج پر قابو پانے کے لیے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ایرانی حکومت نے گذشتہ دو دنوں سے ملک بھر میں اسٹیپلشمنٹ کے خلاف جاری احتجاج کے تناظر میں لوگوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ غیر قانونی اجتماع سے دور رہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی ایران کی جانب سے یمن میں حوثیوں کو میزائیلوں کی فراہمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جنگ خود سے لڑ رہے ہیں۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان کو ان کی علالت کے پیش نظر عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے نائب یوسف الادریسی کو محکمہ سراغرسانی کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے۔
سعودی مفتی صالح الفیضان نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کردیا۔جمعے کوسعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پرفتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کوغیرشرعی قراردے دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ فلسطینی تنازعے اور شام میں جاری بحران کو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

مقبول ترین
لاپتہ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان خان پورڈیم پر تعینات تھے، سی ڈی اے کے افسر ایازخان کی بیٹی کی کل شادی ہے۔ اہلیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا جمعرات کی شام ساڑھے 4 بجے میرے خاوند دفتر سے نکلے، خاوند نے جی 13 میں واقع اپنے گھر آنا تھا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زلفی بخاری کے بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کی نااہلی کے لیے درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سماعت ہوئی، زلفی بخاری سماعت کے دوران عدالت میں وکیل اعتزاز احسن
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نومبر 2017 میں فیض آباد دھرنے کے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی غیرموجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمال خاشقجی کے قتل کے ردِ عمل میں پہلی مرتبہ عملی قدم اٹھاتے ہوئے ان 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو صحافی کے قتل کا منصوبہ بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں