Wednesday, 18 September, 2019
نئی امریکی پابندیاں غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں، ایران

نئی امریکی پابندیاں غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں، ایران

تہران - ایران نے کہا ہے کہ اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق نئی امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں کیونکہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں ہتھیار فروخت کرتا ہے۔ اور یہ اسلحہ فلسطینی، لبنانی اور حالیہ مہینوں میں یمنی شہریوں کے خلاف جنگی جرائم میں استعمال کیا جاتا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’’ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف امریکی پابندیوں کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز موجود نہیں۔‘‘ایران نے اکتوبر اور نومبر میں میزائلوں کے تجربات کیے تھے۔ جس پر امریکہ نے اس پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نئی پابندیاں پانچ ایرانی شہریوں اور متحدہ عرب امارات اور چین میں رجسٹرڈ چھ کمپنیوں پر عائد کی گئی ہیں جو امریکی حکام کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ اکتوبر میں کیا جانے والا تجربہ سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی خلاف ورزی کرتا ہے جس میں ایران پر بیلسٹک میزائل کی تیاری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پابندی صرف ان میزائلوں سے متعلق تھی جو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے میزائلوں میں ایسی کوئی صلاحیت نہیں۔ امریکہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ میزائلوں کا واحد مقصد جوہری ہتھیاروں کی ترسیل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت امریکہ اور یورپی یونین نے ہفتے کو ایران پر کئی سال سے عائد اقتصادی پابندیاں ہٹا لیں تھیں۔

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  77438
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عرب لیگ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔۔۔ اس سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا، غصہ اور بھڑکے گا اور خطرہ ہے کہ خطے میں مزید تشدد اور افراتفری پھیلے گی۔
سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے تمام غیر ضروری شعبوں میں غیر ملکی افراد کو ملازمت دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی آئندہ مالی سال کے آخر تک کیلئےعائدکی گئی ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک سعودی عرب قرض لینے پر مجبور ہوگیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ تیل سے ہونے والی آمدنی کی کمی کو غیر ملکی بینکوں سے 10 ارب ڈالر کا قرض لے کر پورا کیا جائے۔
سعودی حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے سعودی کفیل کی شرط ختم کر دی ہے- اس سے پہلے سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کسی سعودی شہری کو اپنا کفیل بنانا لازمی تھاجن کے تحت سرمایہ کاری کے قوانین کو نرم کیا جائے گا

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں