Thursday, 20 February, 2020
وزیر اعظم اور آرمی چیف کی اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں


ریاض ۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی فرمانرواں سے ملاقات میں پاکستان کا مؤقف پیش کردیا، پاکستانی قیادت نے کشیدگی کم کرانے کیلئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان رابطے بڑھانے کی تجویز دیدی، سعودی فرمانرواں کو یقین دلا تے ہوئے پاکستان کا کہنا تھا کہ یقین ہے تنازع خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

ریاض کے شاہی محل آمد پر سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ملاقات میں گفت گو کے دوران پاکستانی قیادت (وزیراعظم اور آرمی چیف) نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کی، وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور سعودی عرب اور ایران کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں :  مشرق وسطیٰ کے تنازعے میں پاکستان کو الجھانے کی سازش

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ریاض میں ہونے والا ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کیلئے سعودی رہنماوں سے مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا، مذاکرات میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے ہمراہ پاکستانی وفد میں طارق فاطمی، سعودی عرب میں پاکستانی سفیرمنظور الحق اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد بھی موجود تھے۔ سعودی عرب کی جانب سے سعودی رہنماوں میں فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ عادل الجبیر اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق دوسرا دور بھی کامیاب رہا، کشیدگی ختم کرانے کے سلسلے میں سعودی رہنماوں نے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی، ملاقات میں پاکستانی رہنماوں نے سعودی رہنماوں کو اپنے ایران کے مجوزہ دورے کے بارے میں بھی اعتماد میں لیا۔ پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کی طرح ایران بھی پاکستانی کوششوں کی حمایت کرے گا،پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ دو اسلامی ممالک کے درمیان تنازع خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان نے سعودی رہنماوں پر زور دیا کہ  اگر دونوں ممالک میں تنازع حل نہ ہوا تو خطے میں امن خواب بن کر رہ جائے گا۔ اس لئے دونوں ممالک میں کشیدگی کا ختم ہونا خطے اور اسلامی دنیا کیلئے بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :  سعودی وزیر دفاع محمدبن سلمان پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث امت مسلمہ کمزور ہو رہی ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ دونوں ممالک آپس کی کشیدگی ختم کرنے کیلئے آگے بڑھیں اور تعلقات میں بہتری لائیں۔ پاکستان کی جانب سے او آئی سی اور 34 ملکی اتحاد پر بھی گفت گو اور اسے مزید مضبوط بنانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان، جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے ریاض کے گورنر ترکی بن عبداللہ السعود سے ملاقاتیں کیں۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13599
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے امن منصوبہ ’ ڈیل آف سینچری‘ پیش کرنے اور فریقین کے درمیان امریکی سرپرستی میں
سعودی عرب نے اسرائیلی شہریوں کو ویزے دینے کی اطلاعات کو گمرہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے سرزمین مقدس میں داخل ہونے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ سے گفتگو
سعودی عرب میں صحافی جمال خشوگی قتل کیس میں 5 افراد کو موت کی سزا سنا دی گئی، جمال خشوگی کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔
سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایسے نہیں، جہاں دھمکیوں کی زبان استعمال ہوتی ہو، سعودی سفارت خانے نے ملائیشیا سمٹ سے متعلق ترک صدر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت
شہباز شریف نے کہا کہ آٹا چینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا۔ پابندی تھی تو برآمد کیوں ہوئی؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے؟ قوم جاننے کیلئے منتظر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کویتی نائب وزیراعظم احمد منصور الاحمد الجبر الصباح، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں