Sunday, 05 April, 2020
یمن: صوبہ "الجوف" مکمل طور پر آزاد ہوگیا

یمن: صوبہ

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مرکزی یمنی صوبے "الجوف" کے امریکی و سعودی قبضے سے مکمل طور پر آزاد کروا لئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس صوبے پر جاری یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کے "فامکن منھم" دفاعی آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ 

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے اس موقع پر کہا کہ ہم اللہ تعالی کی مدد سے "الجوف" میں جارح قوتوں کے خلاف جاری "فامکن منھم" آپریشن کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہو جانے کا اعلان کرتے ہیں۔

جنرل یحیی سریع نے صوبہ الجوف پر قابض فوج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس صوبے کو سعودی اتحاد کی جانب سے زون نمبر 6 کے عنوان سے قبضے میں لیا گیا تھا جس پر سعودی فوج کے 6 بریگیڈز اور 3 بٹالینز قابض تھیں۔ 

جنرل یحیی سریع کا مزید کہنا تھا کہ سعودی اتحاد نے الجوف پر اپنا قبضہ باقی رکھنے کے لئے نہ صرف نجران، جازان اور عسیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں باشندوں کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا بلکہ 250 سے زائد ہوائی حملے بھی کئے ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے صوبہ الجوف کی آزادی کے آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن میں "نکال"، "قاصم" اور "بدر" میزائل آپریشنز کے علاوہ 54 ڈرون حملے بھی انجام دیئے گئے جن میں سے 33 ڈرون حملوں میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی و اقتصادی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس سے صوبہ "الجوف" پر قابض سعودی اتحاد کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

جنرل یحیی نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران یمنی دفاعی سسٹمز نے سعودی اتحاد کے 1 جنگی طیارے کو سرنگوں جبکہ 10 فضائی حملوں کو ناکام بنایا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں یمنی انجینئرنگ اور بکتر بند یونٹ نے بھی اس آپریشن میں بھرپور حصہ لیا ہے جبکہ یمنی آرٹلری نے دشمن کے زیرکنٹرول علاقے میں گہرائی تک اپنے اہداف کو بخوبی نشانہ بنایا جس سے دشمن کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز کی طرف سے صوبہ الجوف کی آزادی کے اس آپریشن کے دوران جارح افواج کے 1200 فوجی ہلاک اور ایک بڑی تعداد میں گرفتار بھی ہوئے ہیں جن میں سعودی فوج کے متعدد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  50462
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بے لگام اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کا خطرناک منصوبہ تیار کرلیا، منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کے ارد گرد کھدائی کی جائیگی، منصوبے کیلئے 7کروڑ امریکی ڈالر کی خطیر رقم بھی مختص۔
افغان صوبے ننگرہار میں نیٹو فورسز کی تازہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں داعش کے 45 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عراقی سکیورٹی فورسز نے عراق میں مذہبی مزارات اور عراق کے روحانی رہنماء آیت اللہ سیستانی کے گھر پر داعش کے دہشتگردانہ حملے کے منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فورسز نے حرم مکی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک خاتوں سمیت پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر اپنے عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں