Friday, 22 March, 2019
وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

مکہ المکرمہ ۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز وزیراعظم عمران خان شاہی محل پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا،وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نے خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعلقات،باہمی دلچسپی کے امور، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور اقتصادی تعاون میں مزید وسعت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے اعلیٰ سعودی حکام اوراسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح اورصدرسعودی انوسٹمنٹ فنڈ اوردیگرسے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخزانہ اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق داوٴد، سیکرٹری خارجہ اورسعودی عرب میں پاکستان کے سفیرخان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی تعلقات کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رابطے مزید بہترکرنے پربھی غورکیا گیا۔

ملاقات کے دوران سعودی وزیرنے وزیراعظم سے خانہ کعبہ کے اندرجانے کے تجربے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ہمارا پہلا اوربہترین دورہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور پاکستانی سفیرہشام بن صدیق موجود تھے۔ اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امور اورمسلم امہ کو درپیش چیلنجزپرگفتگو کی گئی۔

علاوہ ازیں سعودی اخبارات کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا، کسی کو بھی سعودی عرب پرحملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ علاوہ ازیں عمران خان نے جدہ میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  24708
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ اور اہم عہدوں میں وسیع پیمانے پر رد و بدل کا شاہی فرمان جاری کر دیا۔ سعودی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ عادل الجبیر کو عہدے سے ہٹا کر ابراہیم
سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 18ویں فرزند تھے اور مرحوم، شاہ سلمان کے بھائی اور ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے۔
سعودی عرب نے امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب کو مبینہ طور پر حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امام کعبہ شیخ صالح طالب کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا ہے
سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے زیر اہتمام افغانستان میں امن و استحکام کے موضوع پر منعقدہ علماء کی بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر ’’مکہ اعلامیہ‘‘ جاری کیا گیا ہے جس میں افغانستان میں فریقین سے جنگ بندی کر کے براہ

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان کو ان کی علالت کے پیش نظر عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے نائب یوسف الادریسی کو محکمہ سراغرسانی کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے۔
سعودی مفتی صالح الفیضان نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کردیا۔جمعے کوسعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پرفتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کوغیرشرعی قراردے دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ فلسطینی تنازعے اور شام میں جاری بحران کو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

مقبول ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہ
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے جمع کروانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آبادمیں اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن مہم پاکستان کی نفرت کی بنیاد پر ہورہی ہے،ہم بھارت کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کے سامنے اپنے ابتدائی بیانات ریکارڈ کروا دئیے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما، کارکنوں اور پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں