Sunday, 05 April, 2020
خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں نماز اور جمعہ کے اجتماع پر پابندی

خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں نماز اور جمعہ کے اجتماع پر پابندی

ریاض ۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کی مساجد کے بعد اب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں بھی نمازِ پنجگانہ اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق  سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ  اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں باجماعت نماز پر پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام کے اندر نماز جمعہ کی ادائیگی کیلیے نمازیوں کو مساجد میں داخلے سے روک دیا گیا۔

دریں اثناء مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مساجد کے دروازے بند کردیئے تاہم چند متعلقہ افراد کو مقدس مساجد کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ مسجد الحرام کے بیرونی حصے میں موجود اسکوائر میں بھی نمازیوں کی موجودگی پر پابندی ہے۔

اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز پر سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے علاوہ دیگر تمام مساجد پر باجماعت نماز پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم مساجد سے اذانیں دی جارہی ہیں لیکن اب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مزید 36 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 274 تک جا پہنچی ہے لیکن سعودی عرب میں اس مہلک وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  74867
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دو شدید دھماکوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
عراقی میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایران کے اعلیٰ ترین فوجی جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ہوئی۔ اس موقع پر رقت
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو گرم کپڑے فراہم کرنے کی کوشش کی گئی مگرقابض جیل انتظامیہ نے اسیران کے لواحقین کو اسیران تک گرم کپڑے اور دیگر ضروریات کی فراہمی پر پابندی عاید کردی۔
صہیونی ریاست کی قید مغربی کنارے کے شہرالخلیل سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ اسیر علا الدین فہمی فہد الکرکی قید کے چوبیس سال مکمل کرنے کے بعد اب 25 ویں سال میں داخل ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر اپنے عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں