Friday, 18 October, 2019
ہمارے میزائل ریاض اور ابوظہبی کو نشانہ بنا سکتے ہیں، حوثی قبائل

ہمارے میزائل ریاض اور ابوظہبی کو نشانہ بنا سکتے ہیں، حوثی قبائل

صنعا ۔ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے 1000 دن مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ سعودی عرب، یمنی عوام کا ایسا دشمن ہے جوکسی بھی انسانی، اسلامی اور اخلاقی قانون کا پابند نہیں ہے اس نے گذشتہ 1000 دنوں میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر یمن کو غصب کرنے کی بھر پور کوشش کی ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خطے میں امریکی اور اسرائیلی آلہ کار ہیں۔

انہوں کا کہنا تھا کہ یمنی عوام تمام تر مشکلات کے باوجود سعودی دشمن کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی جارحیت کے ایک ہزار دن مکمل ہونے پر ثابت ہو گیا ہے کہ ہمارے بیلسٹک میزائل یمنی عوام کے دشمنوں کے محلوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے، جو اپنے ملک کے خلاف سعودی جارحیت کے ایک ہزار دن مکمل ہونے پر خطاب کر رہے تھے، صراحت کے ساتھ کہا کہ ہمارے بیلسٹک میزائل قوم کے دشمنوں کے محلوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن، یمن کے بازاروں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عام شہریوں کو شہید کیا جائے۔
انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک ہزار روز سے یمنی عوام کے مکانات کو امریکی اور برطانوی بموں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عبدالملک بدرالدین الحوثی نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا امت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے کیوں وہ امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں امریکہ کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام تمام تر مشکلات کے باوجود سعودی دشمن کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں اور آج ہمارے میزائل دشمن کے محلوں کو نشانہ بنا ر ہے ہیں۔

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے سعودی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم صنعا پر بمباری کر رہے ہو اور ہم ریاض اور ابوظہبی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ کے تجربات پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور ہمارے میزائل تجربے میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عنقریب دیگر علاقے بھی ہمارے میزائل کی رینج میں آجائیں گے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ بیت المقدس اور فلسطین کے مسئلہ میں سعودی عرب کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر قانونی بیان کے بارے میں نرم رویہ اور اس کی  ہمراہی اور ہمنوائی سے ثابت ہوگیا ہے کہ سعودی عرب،  اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور غداری کررہا ہے اور وہ اسرائيل اور امریکہ کی طرح کسی بھی اسلامی ، انسانی اور اخلاقی قانون کا پابند نہیں ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز حوثی قبائل کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغا گیا ایک بلیسٹک میزائل ہوا میں تباہ کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ دو ماہ میں یہ تیسرا موقع ہے کہ ریاض کی جانب اس طرح کا میزائل داغا گیا ہے۔  یہ میزائل سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادیوں کی جانب سے یمن میں حوثی قبال کے خلاف عسکری کارروائیوں کے آغاز کے ایک ہزار دن مکمل ہونے پر فائر کیا گیا۔

حوثی قبائل کے سیاسی دفتر کے رکن علی القہوم نے بتایا کہ ریاض کے الیمامہ شاہی محل کو ان اطلاعات کے بعد میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا کہ وہاں اعلیٰ سعودی رہنما ایک اجلاس میں شریک ہیں۔

ریاض کے رہائشیوں کے مطابق اس میزائل کی وجہ سے دھماکا شہر میں بھی سنا گیا۔ سعودی اتحاد کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس میزائل کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38553
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل سعودی عرب کے صوبہ قطیف میں فوجیوں پر دہشتگردوں کے میزائل حملے میں ایک سعودی فوجی جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے موجودہ حکومت کے دور میں دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں لہذا دوسرے فريق كو بھی امن كا احترام كرنا ہوگا، ہم نے کسی ملک پر جارحیت نہیں کی۔
یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر یمنی باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ دونوں طرف سے درجنوں افراد مارے گئے ہیں، ریڈیو تہران کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب کا میزائل اڈہ تباہ ہوگیا ہے۔
ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کی حفاظت کے لئے روسی ساختہ لانگ رینج میزائل سسٹم نصب کردیا ہے ، یہ سسٹم وسطی شہر قم میں فردو ایٹمی پلانٹ پر نصب کیا گیا ہے۔ایرانی فضائیہ کے کمانڈر جنرل فرزاد اسماعیلی کے مطابق لانگ رینج میزائل سسٹم تمام حالات میں ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کرسکتا ہے۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں