![]() |
غزہ ۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری اور فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے کے دوران یہ صہیونی فوج کی یہ دوسری کارروائی ہے جس میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔
خبر ایجنسی کےمطابق غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے متعدد ہوائی اور زمینی حملے کیے اور احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ حماس اوراسرائیل میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
واضح رہےکہ غزہ کی پٹی میں کچھ ماہ سے جاری فلسطینی احتجاج میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 140 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔