Tuesday, 16 October, 2018
امریکا نے جوہری معاہدہ ختم کیا تو یورینئم افزودگی کیلئے تیار ہیں، جواد ظریف

امریکا نے جوہری معاہدہ ختم کیا تو یورینئم افزودگی کیلئے تیار ہیں، جواد ظریف

نیویارک۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔

نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے کو ختم کرتا ہے تو ایران بھرپور طریقے سے افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو کبھی بھی یہ خدشہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایران جوہری بم بنا رہا ہے، ایران کوئی جوہری بم نہیں بنا رہا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس جوہری معاہدہ ختم کرنے کا آپشن موجود ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے جب کہ ایران اپنی قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کے فیصلے اٹھائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے کی 12 مئی کو تجدید کرنا ہے تاہم اس حوالے سے انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ معاہدہ کی تجدید کے لئے دستخط نہیں کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران امریکا کئی بار معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا ملک ایران سے مزید مطالبات کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32346
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی میڈیا کے مطابق صوبہ قصیم کے شہر بریدہ میں 3 کار سوار حملہ آوروں نے فوجی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں ایک فوجی افسر اور دوسرا غیر ملکی شہری ہے جس کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا ایران پر اقتصادی پابندیاں لگا کر اسے تنہا کرنا چاہتا ہے اور مالیاتی دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کو حکومت کے خلاف کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی جریدے کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنی زمین پر امن سے رہنے کا حق حاصل ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان مسعود جزیری نے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے معاہدے کے ساتھ میزائل پورگرام کو کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایران اس وقت تک اپنے بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں مذاکرات نہیں کرے گا

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان کو ان کی علالت کے پیش نظر عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے نائب یوسف الادریسی کو محکمہ سراغرسانی کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے۔
سعودی مفتی صالح الفیضان نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کردیا۔جمعے کوسعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پرفتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کوغیرشرعی قراردے دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ فلسطینی تنازعے اور شام میں جاری بحران کو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں