Saturday, 19 January, 2019
جمال خاشقجی کا قتل ایک سنگین غلطی تھی، عادل الجبیر

جمال خاشقجی کا قتل ایک سنگین غلطی تھی، عادل الجبیر

ریاض ۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کی موت کا واقعہ ایک سنگین غلطی کا نتیجہ تھا اور اس کیس میں ملوّث ذمے داروں کا احتساب کیا جائے گا۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی میڈیا سے خصوصی انٹرویو میں کیا ہے کہ’’ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز جمال خاشقجی کے قاتلوں کے احتساب کے لیے پُرعزم ہیں ۔جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے،انھوں نے اپنے اختیار اور اتھارٹی سے تجاوز کیا ہے‘‘۔

انھوں نے واضح کیا ہے کہ’’ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ابتدا میں خاشقجی کیس  سے  تو آگاہ ہی نہیں  تھے۔اس واقعے میں ملوث افراد میں  سے کسی کے  بھی  ان سے کوئی قریبی تعلقات نہیں تھے اور نہ ان میں ان کے قریبی کوئی لوگ شامل تھے۔یہ ایک آپریشن تھا اور روگ آپریشن تھا‘‘۔

انھوں نے بتایا کہ جمال خاشقجی کے استنبول میں سعودی قونصل خانے سے باہر نکلنے سے متعلق متضاد رپورٹس منظرعام پرآنے کے بعد ہی تحقیقات شروع کردی گئی تھی ۔ سعودی عرب ان کی موت سے متعلق دستیاب ہونے والی تمام معلومات کو منظرعام پر لائے گا۔

سعودی وزیر خارجہ نے خاشقجی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اورتسلیم کیا ہے کہ ان کی اس طرح موت ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور یہ ایک بڑی اور سنگین غلطی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام خاشقجی کی لاش کی تلاش کے لیے کام کررہے ہیں اور وہ قونصل خانے میں رونما ہونے والے واقعے کی مکمل تفصیل کے تعیّن کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

دریں اثناء برطانیہ نے بھی سعودی عرب سے شفاف تحقیقات اور غیر واضح صورت حال پر اُٹھنے والے سوالات کے جوابات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی کی پُراسرار موت کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزائیں بھگتنا ہوں گی اور مکمل تحقیقات کے بغیر سعودیہ و برطانیہ کے درمیان تعلقات دیرپا اور مستحکم نہیں رہ سکتے۔

ادھر یورپی یونین ممالک نے بھی سعودی عرب سے شفاف، قابل اعتماد اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے والی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرنے اور انہیں سزائیں نہ دینے تک یہ معاملہ ٹھنڈا نہیں پڑے گا، ذمہ داروں کو سزائیں دیئے بغیر تحقیقات کو مکمل نہیں کہا جاسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  98174
کوڈ
 
   
مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
یہ حقیقت کسی تشریح اور وضاحت کی محتاج نہیں ہے کہ مودی سرکار کی اشتعال انگیز بلکہ جارحانہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور عسکری سطح پر کشیدگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتا جب تک اس میں حکومت کا کمرشل انٹرسٹ موجود ہے۔
بھارتی فورسز نے پاکستانی آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا، پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 ہندوستانی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں