Sunday, 26 May, 2019
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 3 فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 3 فلسطینی نوجوان شہید

غزہ ۔ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید اور 2 صحافی سمیت 4 پیرا میڈیکل اسٹاف زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی سرحد کی جانب احتجاجی مارچ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے براہ راست فائرنگ کردی۔

اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم دوران علاج تینوں نوجوانوں نے جام شہادت نوش کرلی۔ شہید ہونے والوں کی شناخت جاہ جوح، عبدالعزیز اور مہر یاسین کے نام سے ہوئی۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 صحافی شدید زخمی ہوئے جنہیں مظاہرین میں موجود پیرا میڈیکل کارکنان طبی امداد فراہم کر رہے تھے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے جس سے 4 پیرا میڈیکل اسٹاف زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں درجن سے زائد مظاہرین بھی زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس 30 مارچ سے شروع ہونے والی ’اپنے گھروں کو واپسی مہم‘ کے تحت فلسطینی شہریوں کا یہ مسلسل 39 واں ہفتہ وار مظاہرہ تھا۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سے پیرا میڈیکل اسٹاف اور صحافیوں سمیت 250 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  42304
کوڈ
 
   
مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں