Saturday, 12 July, 2025
اسرائیلی فوج نے غزہ کے 77 فیصد رقبے پر قبضہ کرلیا

اسرائیلی فوج نے غزہ کے 77 فیصد رقبے پر قبضہ کرلیا

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج اب تک غزہ پٹی کے کل جغرافیائی رقبے کے 77 فیصد حصے پر قبضہ کر چکی ہے۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق یہ قبضہ براہ راست زمینی دراندازی، شہری علاقوں میں قابض افواج کی تعیناتی، غیر منصفانہ جبری بے دخلی کی پالیسیوں اور بھاری بمباری کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں، علاقوں، زمینوں اور املاک تک رسائی سے روک کر حاصل کیا گیا ہے۔

بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی توسیع کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل نسل کشی، جارحیت اور غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر قبضہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے جو طاقت کے ذریعے غزہ پر مکمل مسلط ہونے کے اسرائیلی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  43394
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسرائیل نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں روز بھی غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے
مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کی جانب سے یروشلم پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی غزہ پر فضائی حملہ کردیا، نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے

مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں