Sunday, 26 May, 2019
شاہ سلمان نے سعودی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دیں

شاہ سلمان نے سعودی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دیں

ریاض ۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ اور اہم عہدوں میں وسیع پیمانے پر رد و بدل کا شاہی فرمان جاری کر دیا۔ سعودی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ عادل الجبیر کو عہدے سے ہٹا کر ابراہیم العساف کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

عادل الجبیر کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی ہے اور ان کی جگہ تجربہ کار وزیر اقتصادیات ابراہیم العساف کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

شہزادہ عبداللہ کونیشنل گارڈز کا سربراہ،  جنرل خالد بن کرار کو سکیورٹی چیف جبکہ مساعد ال عبان کو نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ دیا گیا ہے جب کہ ترکی الشبانہ وزیراطلاعات اور حمد آل الشیخ کو وزیر تعلیم  کا عہدہ دیا گیا ہے۔ عسیر کے گورنر فیصل بن خالد کو سبک دوش کر کے ان کی جگہ ترکی بن طلال کو نیا گورنر مقررکیا گیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امور خارجہ اور وزارت اطلاعات کے ساتھ ساتھ متعدد صوبوں کے گورنر بھی تبدیل کر دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی فرمانروا نے امریکا میں سعودی سفیر کے فرائض انجام دینے والے شہزادہ عبداللہ بن بندر کو نیشنل گارڈ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  30994
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں پولیس کی چھاپہ مار ٹیم اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے شہر القطیف میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا جس پر ملزمان
سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 18ویں فرزند تھے اور مرحوم، شاہ سلمان کے بھائی اور ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز وزیراعظم عمران خان شاہی محل پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا،وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
سعودی عرب نے امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب کو مبینہ طور پر حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امام کعبہ شیخ صالح طالب کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا ہے

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں