Saturday, 04 July, 2020
امریکہ حشدالشعبی سے انتقام لینا چاہتا ہے، کمانڈر علی الحسینی

امریکہ حشدالشعبی سے انتقام لینا چاہتا ہے، کمانڈر علی الحسینی
فائل فوٹو

بغداد۔ عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی عراق میں حشدالشعبی سے انتقام لینے کے درپے ہیں اور کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشدالشعبی کے کمانڈر علی الحسینی نے کہا ہے کہ بعض عرب اور یورپی ممالک مل کرحشدالشعبی سے انتقام لینا چاہتے ہیں اور عراق کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ میں پروپگنڈوں اور فتنہ و فساد کے ذریعے حشدالشعبی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اس لئے کہ حشدالشعبی نے عراق کے حصے بخرے کرنے سے متعلق ان کی سازش کو ناکام بنا کر دہشتگرد گروہ داعش کا اس ملک سے خاتمہ کردیا۔

حشدالشعبی کے کمانڈر علی الحسینی نے عراقی حزب اللہ کے جوانوں کی گرفتاری اور رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے حشدالشعبی کے خلاف بعض عرب اور یورپی ممالک نے ذرائع ابلاغ میں جنگ شروع کی ہے اور حشدالشعبی کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے دعوے کر کے استقامتی محاذ کے جوانوں کے خون کو پامال کرنا چاہتے ہیں۔

علی الحسینی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی اور غاصبوں اور جارحین کو اس ملک سے بالآخر نکلنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ دہشتگرد امریکی فوجیوں نے انسداد دہشتگردی فورس کی حمایت سے چالیس بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ بغداد کے الدورہ علاقے میں قائم حزب اللہ عراق کے دفتر پر حملہ کرکےاس تنظیم کے 13 جوانوں کو اغوا کر لیا۔ جس کے بعد الحشد الشعبی کے جوان بغداد کے انتہائی سیکورٹی والے علاقے گرین زون میں داخل ہوگئے اور خبردار کیا کہ اگر حزب اللہ کے اغوا کئے گئے جوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو وہ دہشت گرد امریکیوں کے خلاف ہمہ گیر جنگ شروع کردیں گے۔

دوسری جانب عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد داعشی درندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  52247
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عراقی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ عالمی دہشتگرد ابوبکر البغدادی کے جانشین عبدالناصر قرداش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیه نے کہا ہے کہ فلسطین کی تقسیم کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 200 کلو میٹر جبوب مشرق میں مغربی صحرا بہاریہ نخلستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں افسران اور اہلکاروں سمیت 52 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ مصر کی وزارت داخلہ نے کئی حملہ آوروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے غرب اردن میں مسلح فلسطینی کی فائرنگ کے نتیجے میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں