Tuesday, 18 September, 2018
امریکا ایران کے خلاف تنہا کارروائی کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، خامنہ ای

امریکا ایران کے خلاف تنہا کارروائی کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، خامنہ ای

تہران . ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف تنہا کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کے قابل نہیں ہے اگر قابل ہوتا تو اپنے اتحادیوں کی مدد نہ لیتا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا ایران پر اقتصادی پابندیاں لگا کر اسے تنہا کرنا چاہتا ہے اور مالیاتی دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کو حکومت کے خلاف کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کی مدد سے ایران میں انتشار پیدا کر رہا ہے اور چاہتا ہے کہ ایرانی قوم حکومتی نظام سے باہر نکل آئے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود  امریکا اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ ایران کے خلاف کوئی کارروائی کرے اگر امریکا کارروائی کرنے کے قابل ہوتا تو خطے میں اپنے اتحادیوں کی مدد نہ لیتا۔

خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی 6 امریکی صدور ایران کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں اور اب بھی امریکا اپنی کوششوں میں ناکام رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  67980
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہْرمز میں اپنی سالانہ سمندری فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مرتبہ ان فوجی مشقوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے دستے شامل نہیں ہیں۔ ان فوجی مشقوں میں ایرانی ایئرفورس کے علاوہ زمینی دستے بھی شریک ہوں گے۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہزادوں، حکومتی عہدیدار اور کاروباری شخصیات سمیت زیرحراست 200سے زائد افراد کے کیسز جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی ایران کی جانب سے یمن میں حوثیوں کو میزائیلوں کی فراہمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جنگ خود سے لڑ رہے ہیں۔
بشپ عطا اللہ حنا کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے بدترین اور انتہائی خطرناک ہیں۔ قابض اسرائیل کو فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور امریکیوں کو ہمارا مقدس شہر چھین کرغیروں کو دینے کا کوئی حق نہیں۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان کو ان کی علالت کے پیش نظر عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے نائب یوسف الادریسی کو محکمہ سراغرسانی کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے۔
سعودی مفتی صالح الفیضان نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کردیا۔جمعے کوسعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پرفتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کوغیرشرعی قراردے دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ فلسطینی تنازعے اور شام میں جاری بحران کو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

مقبول ترین
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں روسی طیارہ بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے 35 کلوميٹر دور رڈار سے غائب ہو گيا تھا بعد ازاں طیارے کا ملبہ بحیرہ روم کے نزدیک مل گیا، طیارے میں سوار روسی فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے پانی کی کمی اور ڈیمزکی تعمیر سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ ڈیمزکی تعمیر اورکام کی نگرانی کے لیےعملدرآمد کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق عملدرآمد کمیٹی
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانس بجٹ میں ترامیم پیش کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کو بچانا ہے، بجٹ میں تبدیلی نہ کی گئی تو مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں اور خسارہ 27 سو ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں