Saturday, 20 July, 2019
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 8 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 8 فلسطینی شہید

غزہ ۔ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں غاصب اسرائیلی افواج کی جانب سے بے گناہ اور نہتے فلسطینوں پردہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور صہیونی فوج کی تازہ بمباری سے 8 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والے پانچ فلسطینی نوجوانوں کی شناخت احمد ابو عرمانہ ، عمر نصار الفلیت ، عرفات ابو مرشد ، حسن حسنين اور مصباح شبیر کے نام سے ہوئی۔ 

اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس سے اسرائیلی علاقوں میں نکلنے والی غیرقانونی سرنگ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ شہید ہونے والے پانچ فلسطینی نوجوانوں کی شناخت احمد ابو عرمانہ ، عمر نصار الفلیت ، عرفات ابو مرشد ، حسن حسنين اور مصباح شبیر کے نام سے ہوئی۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ تباہ کی گئی سرنگ اسرائیل کے خلاف استعمال کی جاتی تھی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونکریکس کا کہنا ہے کہ تباہ کی جانے والی سرنگ اسرائیلی علاقے کسوفیم سے تقریبا ایک کلومیٹر کے فاصلے پرتھی۔ ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے  میں کسی حماس کے سنیئررہنما کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور نا ہی اس کا کوئی ارادہ ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  26786
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج نے حماس کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جن میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سنیچر کی صبح کی جانے والی کارروائیوں میں ہتھیار تیار کرنے والے ایک مرکز اور اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیاِ، اسرائیل
اسرائیلی فوج نے ٹینک سے فلسطینی علاقے پر گولہ باری کی ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ صہیونی فوج نے کہا کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے جواب میں گولہ باری کرکے حماس کی چوکی کو تباہ کردیا گیا۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا میانوالی میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانیت کی بھلائی کے کام کرکے انسان کو روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ امیر آدمی کو کبھی دنیا یاد نہیں کرتی، جو انسانوں کیلئے کچھ کرکے جائے دنیا
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے شہباز شریف خاندان کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کے 150 بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق نیب کی جانب سے اس معاملے پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط لکھا
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیئرمین نیب کو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے منتخب کیا، چیئرمین نیب کی تقرری میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں، جس نے جو کیا وہ بھگتے گا، ہمارے ارکان بھی نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب عمران نیازی کے ہاتھ میں آلہ کار بنا ہوا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں