Sunday, 16 June, 2019
2017 میں خواتین، بچوں سمیت291 کشمیری شہید

2017 میں خواتین، بچوں سمیت291 کشمیری شہید

سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سال 2017 میں 6 خواتین اور18 بچوں سمیت291 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔  ان میں سے22 افراد کو دوران حراست شہید کیاگیا۔ان شہادتوں کی وجہ سے 31 خواتین بیوہ اور73 بچے یتیم ہوئے۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 211 خواتین کی بے حرمتی کیں۔ 

کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے22 افراد کو دوران حراست شہید کیاگیا۔ان شہادتوں کی وجہ سے 31 خواتین بیوہ اور73 بچے یتیم ہوئے۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 211 خواتین کی بے حرمتی کیں۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گھروں پر چھاپوں، کریک ڈاؤنز،فائرنگ، پیلٹ، پاوا اور آنسو گیس کی شیلنگ کے دوران4 ہزار 674 شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ حریت رہنماؤں شبیر احمد شاہ ، نعیم احمدخان ، الطاف احمد شاہ ، شاہدالاسلام ، ایاز اکبر ، پیر سیف اللہ راجہ معراج الدین کلوال ، فاروق احمد ڈار ، کشمیری تاجر ظہور وٹالی ، محمد اسلم وانی ، فوٹو جنرلسٹ کامران یوسف ، سید صلاح الدین کے بیٹے سید شاہد یوسف اور جاوید احمد کے علاوہ حریت کارکنوں،طلباء ،نوجوانوں اور خواتین لیڈروں سمیت 3 ہزار529 افراد کو گرفتار کیاگیا ۔ 

گزشتہ ماہ دسمبر میں بھارتی فوجیوں نے دو خواتین سمیت 14کشمیریوں کو شہید کردیاجبکہ دوبچے یتیم ہوئے۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرین کے خلاف گولیوں، پیلٹ گن اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 181افراد کو زخمی اور حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 197 شہریوں کو گرفتارکرلیاہے۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز نے 125رہائشی مکانات تباہ کئے اور10خواتین کی بے حرمتی کی ۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19252
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا بازار گرم رکھا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز جماعتوں کے رہنما گزشتہ ستر برس سے قوم کو دھوکہ دیکر اقتدار کے مزلے لوٹ رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں حریت فور م کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں لوگوں کو مسلسل تین مرتبہ جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکنے کی شدید مذمت کی۔
بھارتی فوجیوں کی خواتین کیساتھ بدتمیزی، چادر و چاردیواری کے حقوق بھی پامال کردیئے،بچوں پر تشدد، وادی میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے،کاروباری مراکز بند،انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل
بھارتی فورسز نے قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے،دنیا میں کسی بھی جگہ مظاہرین پر پیلٹ گنز و مہلک ہتھیار استعمال نہیں کئے جاتے،70سالوں میں لاکھوں افراد قتل، مشترکہ مزاحمتی قیادت

مقبول ترین
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں