Wednesday, 27 March, 2019
بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

سرینگر ۔  بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے حاجن میں شکر دین کے مقام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ فروری میں ایک کم عمر لڑکے اور ایک لڑکی سمیت 15 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ ان میں سے ایک نوجوان کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے 2خواتین بیوہ اور11 بچے یتیم ہوئے۔  اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرین کے خلاف گولیوں، پیلٹ گن اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 57 افراد کو زخمی اور حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت 179 شہریوں کو گرفتارکیا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 16رہائشی مکانوں کو بھی تباہ کیا۔

دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے حاجن میں شکر دین کے مقام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ 

بھارتی پولیس کے ایک افسر نے دعوی ٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان ایک عسکریت پسند تھا اور وہ فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔علاقے کے لوگوں نے فوجی آپریشن اور نوجوان کے قتل کیخلاف سڑکوں پر آکر زبردست احتجاج شروع کر دیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38539
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قابض بھارتی فوج اور پولیس نے رات گئے ضلع کلگام میں محاصرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے مختلف علاقوں کا گزشتہ رات محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر شاہ کوٹ سیکٹر میں سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوئی جن کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ نے ترال کے علاقے آرام پورہ میں مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران بے گناہ نوجوانوں

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وکیل خواجہ حارث کو چاہیے کہ وہ اپنے موکل نواز شریف کو پیسے واپس کرنے کا مشورہ دیں۔ نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں تو عوام کے پیسے واپس کر دیں۔
کراچی کینٹ سٹیشن پر جیالوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی موجود تھی، پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی، کارکنوں نے پارٹی نغموں پر رقص بھی کیا، بلاول بھٹو کی آمد پر جیالوں نے گل پاشی کی اور اپنے ہردلعزیز رہنما کو زبردست طریقے سے خوش آمدید کہا۔
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے 50 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض نواز شریف
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پےلوڈ پھینکے جس کے بعد 27 فروری کو پاکستان نے عام آبادی کو نشانہ بنائے بغیر جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں