Wednesday, 14 November, 2018
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو نوجوان شہید

سری نگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے زاغو میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض فوج نے بڈگام کے مختلف علاقوں میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں احتجاجی مظاہرے روکنے کےلیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے نتیجے میں 31 افراد شہید ہوئے جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ قابض فوج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 379 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض افراد کو شدید زخم آئے ہیں۔

بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین کے خلاف بھی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کیا اور شہدا کے سوگوار لواحقین پر بھی گولیاں چلائیں۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں سمیت 216 کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا، جب کہ کالے قانون کے تحت درجنوں افراد پر مقدمات قائم کیے گئے۔

زیر حراست افراد میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جنہیں عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ قابض فوج نے آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 11 خواتین کی بے حرمتی بھی کی۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے مذہبی آزادی کا بھی گلا گھونٹتے ہوئے سری نگر کی جامع مسجد بند کرتے ہوئے جمعے کی 3 اجتماعات پر پابندی لگادی اور لوگوں کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  49824
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج نے تھب سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر سپاہی ظہیر احمد نے جام شہادت نوش کیا۔
آزاد و مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں، کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بھارت مخالف جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ بھارتی قبضے کو 71 برس مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج
مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، سری نگر کے نواح میں بھارتی فورسز نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا، مزید 2 نوجوانوں کی شہادت کے بعد 10 دنوں میں شہدا کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی چیک پوسٹ سے فائرنگ کی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر سول ہیلی کاپٹر پر لائن آف کنٹرول سے متصل پاکستانی گاوٴں تروڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ہیلی

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا۔ پہلے روز 50 عدالتی سوالات میں سے 45 کے جواب ریکارڈ کرا دیئے۔ باقی سوالات پر وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں