Monday, 06 July, 2020
مقبوضہ کشمیر، محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی بھی گرفتار

مقبوضہ کشمیر، محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی بھی گرفتار

سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بڑھنے لگا،قابض فوجیوں نے مقبوضہ وادی کی سابق  وزیراعلیٰ  محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھی گرفتار کرلیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق التجا مفتی اگست میں اپنی والدہ کی گرفتاری کے بعد سے ان کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کا اکاونٹ بھی چلارہی تھیں۔التجا کو سرینگرمیں موجود ان کے گھر سے حراست میں لیا گیاہے جبکہ اس حوالے مزید تفصیلات کا پتہ چلایاجارہاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھی حراست میں لے لیا ہے، التجا کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا اور بھارتی فورسز نے انہیں حراست میں لینے کے بعد ان کے گھر جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق التجا مفتی کو ان گھر میں ہی نظر بند رکھا جائے گا،ان کی رہائش گاہ کی جانب جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں، کسی آنے جانے کی اجازت نہیں دی رہی۔

التجا مفتی نے آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا اور میڈیا کو بھی ان کی حراست سے متعلق کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس سے قبل التجا مفتی نے امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کو انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

واضع رہے کہ آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد سے مقبوضہ وادی میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور مودی سرکار کی جانب سے حریت رہنماؤں سمیت سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو حراست یا پھر نظربند کررکھا ہے۔

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  60258
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھاما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، سری نگر میں بھارتی کی جارحیت میں مزید 3 نوجوانوں نے جام شہادت کیا۔ ایک ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں مہلک وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، اس دوران بیماری سے روکنے کے لیے ہر ملک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے، تاہم بھارتی سرکار کورونا وائرس کی وباء کے دوران کشمیریوں
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کے نام پر بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، اس دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 5 نہتے کشمیری

مقبول ترین
عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی تنصیبات پر راکٹ داغے گئے تاہم امریکی ایئر ڈیفنس نے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے ریڈ زون ایریا میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایک راکٹ داغا گیا جسے
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بند نہیں ہوا بلکہ فائدہ مند ادارہ بننے جا رہا ہے۔ اس ادارے نے لاکھوں نوکریاں پیدا کرنی ہیں، ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور اطلاعات ونشریات کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں مارٹروں کی شیلنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں