Tuesday, 12 November, 2019
حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

سرینگر ۔ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور گزشتہ روز تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد کے خلاف پورے مقبوضہ کشمیر میں آج شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، سکول اورکالج بند جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں طلبا بھارتی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز ضلع پلواما میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تین نوجوانوں کی شہادت پر حریت قیادت نے آج غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے پیش نظر کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ قابض بھارتی فوج کی گزشتہ روز ضلع پلواما میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان دم توڑ گیا جس کے بعد شہید کشمیریوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد آج مکمل ہڑتال ہے، ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں نے دی، وادی میں سکول، کالج اور کاروباری ادارے مکمل بند ہیں، سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں طلبا بھارتی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

کشمیری طلباء کی جانب سے مختلف اضلاع میں احتجاج کیا گیا، سری نگر کے امر سنگھ کالج، سری پراٹا کالج، اسلامیہ کالج اور کشمیر یونیورسٹی کے طلبا بھی سراپا احتجاج ہیں۔ امار سنگھ کالج کے باہر مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کررکھی ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کا بیان میں کہنا ہے کہ کشمیری عوام کا احتجاج قابض فورسز کے چھاپے، تشدد اور بلاجواز گرفتاری کے خلاف ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ کشمیر عوام کی جدوجہد کو طاقت کے بلبوتے پر دبایا نہیں جاسکتا اور کشمیری عوام پر تشدد کر کے جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے۔  

واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید جبکہ دو گھروں کو بھی تباہ کر دیا تھا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جولائی کے مہینے میں قابض فورسز نے 33 کشمیریوں کو شہید کیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  68967
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وادی میں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں جنہوں نے خاردار تاریں لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، کشمیری اپنی سر زمین پر قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے ترس گئے۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صدارتی حکم نامے کے ذریعے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا گیا ہے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی۔
بھارتی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، تدفین میں ہزاروں افراد کی شرکت کی، شرکا کے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے ، شرکاء پرآنسو گیس کی شیلنگ
تحریک اتحاد امت پاکستان کے سربراہ علامہ پیر سید چراغ الدین شاہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو یہودیت سے آزاد کروانے کے لیے ملت اسلامیہ ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف متحد ہو جائے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کردیا۔ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ مت کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 سے 4 ماہ کے اندر اسکیم تشکیل دے کر زمین کو مندر کی تعمیر کے لئے ہندووں کے حوالے کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس رنجن
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں کہا ہے کہ میں کسی بھی صورت میں اپنا استعفیٰ نہیں دوں گا، اگر شرط صرف استعفیٰ کی ہے تو پھر مذاکرات کا کیا فائدہ ہے؟ وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکرات
رہبر کمیٹی کے رکن اور رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن رہبر کمیٹی کے رکن اکرم درانی کا کہنا تھا کہ افسوس ہے موسم کے حوالے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں