Tuesday, 11 December, 2018
سیدعلی گیلانی کا نظربند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

سیدعلی گیلانی کا نظربند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی صاحب نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب انسانی تاریخ میں قیدیوں کے حقوق کو اولین اہمیت حاصل ہے، لیکن بھارتی حکمرانوں نے کشمیری سیاسی نظر بندوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے نظر بندوںکی اپنے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات کو ناممکن بنانے کیلئے اپنے گھروں سے دورجموں خطے اور بھارت کی مختلف جیلوںمیں رکھا جا رہا ہے ۔ 

سید علی گیلانی نے کہا کہ نظر بندوں کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کی لمبی فہرستیں مرتب کرکے ان کے مقدمات کی عدالتی کارروائیوں کو سست رفتاری کے ساتھ چلایا جاتا ہے جسکا واحد مقصد انکی غیر قانونی نظر بندی کو طول دینا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طول عرصہ جیلوں میں رکھنے کے بعد نظربندوں کو بالآخر تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ اعدالتوں سے ضمانتیںمنطور ہونے کے باوجود بھارتی پولیس نظر بندوں کو رہا کرنے سے انکار کردیتی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ان پر پے در پے کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ بھی لاگو کیا جاتا ہے۔انہوں نے نظر بندوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کی بہیمانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک قیدی کو اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو کِسی غیر جانبدار عدالت میں چلینج کرنے کا قانونی حق حاصل ہے، لیکن قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے کے اطراف واکناف میں لاقانونیت اور گنڈہ گردی کا ماحول قائم کررکھا ہے ۔ 

سید علی گیلانی نے کہا کہ ترال کے نذیر احمد چوپان کو تھانے کے اندر گرینیڈ کا شکار بنادیا گیا اور اس حراستی قتل کو چُھپانے کے لیے من گھڑت کہانیاں تراش کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

سید علی گیلانی نے نذیر احمد کے حراستی قتل کو اقوامِ متحدہ کے جنگی جرائم کے ٹریبونل کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ دہرتے ہوئے کہا کہ نذیر احمد کو رواں برس 9جنوری کو سوپور سے گرفتار کیا گیا تھا جسکے بعد انہیں ایک عسکریت پسند قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نذیر احمد کے ساتھ مزمل احمد گنائی، تجمل الاسلام، سلیم احمد بیگ، سید تمیز الدین، نثار احمد گنائی، نصیر احمد شیری، غلام نبی میر اور مدثر احمد میر کو بھی گرفتار کیا گیا تھاجنہیں اب جیل منتقل کیا گیا ہے لیکن خدشہ ہے کہ ظالم انتظامیہ کہیں انہیں بھی قتل نہ کردے۔

سید علی گیلانی نے ضلع اسلام آباد کے علاقے مٹن کی جیل میںنظر بندوں کو بلاوجہ مارپیٹ اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنائے جانے اورسرینگر سینٹرل جیل میں نظربند وںکے ساتھ بہیمانہ سلوک پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نظر بندوں کی قربانیاں تحریک آزادی کا ایک انمول اثاثہ ہیں۔ انہوں نے صاحب ثروت کشمیریوں سے اپیل کہ وہ نظربندوں کے اہلخانہ کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے انکی بھر پور مالی معاونت کریں۔ 

سید علی گیلانی نے شبیر احمد شاہ ، مسرت عالم بٹ، الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، راجہ معراج الدین، پیر سیف اللہ، نعیم احمد خان، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، کامران یوسف، شاہد یوسف، جاوید احمد بٹ، ظہور احمد وٹالی، محمد اسلم وانی، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، ڈاکٹر شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم، غلام قادر بٹ، منظور احمد، طارق احمد، مظفر احمد ڈار، محمد یوسف میر، محمد یوسف فلاحی، غلام محمد خان سوپوری، امیرِ حمزہ شاہ، میر حفیظ اللہ، محمد رفیق گنائی، عبدالاحد پرہ، شکیل احمد، رئیس احمد میر، عبدالصمد انقلابی، محمد اسداللہ پرے، حکیم شوکت، سرجان برکاتی، محمد رمضان خان اور دیگر نظر بندوں کے صبر و استقامت کو سلام پیش کیا۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  73681
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ کشمیری عوام نے گزشتہ روز 14 اگست کو پاکستان کا 71 واں یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا جب کہ آج بھارت کا 71 ویں یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اورعوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے کہاہے کہ کشمیریوں پرزوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نہ صرف اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں بلکہ کشمیری قیادت کو بھی کسی متفقہ ایجنڈے پر کام کرنے کیلئے تیار کریں۔
مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے آستان پورہ سویہ بُگ کے بزرگ شہری سید حبیب اللہ کے بھارتی فورسز کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بربریت اور سفاکیت قراردیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چےئرمین سید علی گیلانی نے خبردارکیا ہے کہ اگرکشمیری نوجوانوں کے خلاف بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں فوری طور پرنہ روکی گئیں تو اس کے سنگین نتائج پرآمد ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری بھارت نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اوربھارتی پولیس پر عائد ہوگی۔

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
خیبرپختونخوا حکومت پر براجماں تبدیلی کے دعویداروں نے بے روز گار نوجوانوں پر بم گرانے کی تیاری کر لی۔ خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کیلئے مدت ملازمت
میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچا دیا گیا، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کور
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ میں رہوں نہ رہوں سپریم کورٹ کا یہ ادارہ برقرار رہے گا اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔ کوئٹہ میں بلوچستان بار میں اپنے خطاب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیرآنے والی نسلوں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں