Wednesday, 03 June, 2020
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت پانچ فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت پانچ فوجی ہلاک
فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ آشوتوش شرما گذشتہ پانچ برس کے دوران کسی بھی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والا کرنل رینک کا پہلا بھارتی فوجی افسر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آشوتوش شرما گذشتہ پانچ سالوں کے دوران کسی بھی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والا کرنل رینک کا پہلا بھارتی فوجی افسر ہے۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کشمیر میں رواں برس بھارتی فوج کو شدت پسند مخالف آپریشنز کے دوران ہونے والا سب سے بڑا نقصان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں پانچ بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری حال ہی میں بننے والی آزادی پسند تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) نے اپنے مبینہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قبول کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے اور مزید کہا ہے کہ ہنڈوارا میں بھارتی افواج کی جانب سے آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جب کہ واقعہ کے بعد بھارتی افواج کی فائرنگ سے 2 کشمیری بھی شہید ہوگئے۔

بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق کہ ضلع کپواڑہ کے ژنجمولہ ہندوارہ نامی علاقے میں ہفتے کی شام سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا، اس دوران بھارتی فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز کے ایک کرنل آشوتوش شرما، ایک میجر انوج سود، تین دیگر فوجی اور کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے ایک سب انسپکٹر قاضی شکیل احمد ایک مکان میں داخل ہوئے، جس میں مبینہ طور پر آزادی پسند موجود تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز کے تمام چھ اہلکار مذکورہ مکان میں ہی پھنس کر رہ گئے اور اتوار کی صبح تلاشی آپریشن کے دوران مکان سے پانچ سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ دو مبینہ شدت پسندوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ ایک فوجی کو زخمی حالت میں پایا گیا۔ دو فوجی افسروں کے علاوہ جو دیگر دو فوجی مارے گئے، ان کی شناخت نائیک راجیش کمار اور لانس نائیک دنیش سنگھ کے نام سے کی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز کے مطابق شدید بارش کے پیش نظر آپریشن کو صبح تک روکنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

سری نگر میں بھارتی فوج کے ترجمان راجیش کالیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانچ فوجی اہلکاروں اور کشمیر پولیس کے ایک اہلکار پر مشتمل ٹیم نے مکان کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کوآزاد پسندوں کی شدید فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں دو فوجی افسروں، دو فوجی اہلکاروں اور کشمیر پولیس کے ایک سب انسپکٹر سمیت پانچ جوان دم توڑ گئے جبکہ جوابی کارروائی میں دو آزادی پسند مارے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  45843
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے، دونوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مارکر شہید کیا گیا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان سرینگر میںایک جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا ایک کشمیری لڑکا باسم اعجاز بدھ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ جب باسم کا جنازہ قبرستان شہدا عیدگاہ پہنچا تو پولیس اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی درندگی کی ایک اور مثال سامنے آ گئی، سرینگر میں قابض فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو مکانوں کو دھماکے سے اڑا دیا، واقعے میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اشرف صحرائی کا بیٹا جنید صحرائی ساتھی
مقبوضہ کمشیر میں قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ جھڑپ کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی

مقبول ترین
آج یہ کہتے ہوئے دل کر رہا ہے کہ مسلسل ہنستی رہوں کہ سپر پاورامریکہ۔۔۔ جی ہاں! وہی امریکہ جس نے افغانستان کو کھنڈرات میں بدل دیا وہی امریکہ جس نے عراق پر ایک عرصہ جنگ مسلط کیے رکھی، کبھی بمباری کر کے تو کبھی داعش کی شکل میں کیڑے مکوڑوں کی فوج بنا کے، عراق پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہا۔
علامہ محمداقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ”ثبات ایک تغیرکو ہے زمانے میں“،گویا اس آسمان کی چھت کی نیچے کسی چیز کو قرارواستحکام نہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ اس زمین کا جغرافیہ ایک ایک صدی میں کئی کئی مرتبہ کروٹیں بدلتارہا ہے۔سائنس کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ جغرافیے کی تبدیلی کا عمل بھی تیزتر ہوتاجارہاہے،چنانچہ گزشتہ ایک صدی نے تین بڑی بڑی سپر طاقتوں کے ڈوبنے کا مشاہدہ کیا،
صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز
نظریہ مہدویت ایسا موضوع ہے، جو صدیوں سے انسانوں کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ اس اعتقاد کے ساتھ انسان کا مستقبل روشن ہے، یہ عقیدہ کسی ایک قوم، کسی فرقے یا کسی مذہب کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ مہدویت ایک ایسی عالمگیر حکومت کا نام ہے کہ جس کی بنیاد تمام انسانوں کے مابین عدل و انصاف اور اخلاق و محبت پر ہوگی۔ مہدویت ایسی آواز ہے، جو کہ ہر روشن خیال انسان کے اندر فطری طور پر موجود ہے۔ ایسی امید ہے، جو زندگی کو تروتازہ اور غم و اندیشہ سے دور کرکے نور الٰہی کی طرف لے جاتی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں