Saturday, 19 September, 2020
ایل او سی: بھارت نے کلسٹر بم سے شہریوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج

ایل او سی: بھارت نے کلسٹر بم سے شہریوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج

راولپنڈی ۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی اور آزاد کشمیر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں ممنوعہ کلسٹر بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہی ہے، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں توپخانے کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا جس کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلسٹر ایمونیشن کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے اور عام شہریوں پر کلسٹر ایمونیشن کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کے جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے، بھارت کی جانب سے روں سال اب تک 1824 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس سے 17 افراد شہید اور 105 زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر بیان میں بھارتی فورسزکی جانب سے کلسٹربم کا استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کلسٹربم کااستعمال انٹرنیشنل کنونشن کی خلاف ورزی ہے،کوئی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا،ہر پاکستانی کے خون میں کشمیردوڑتا ہےاور کشمیریوں کی مقامی تحریک آزادی ان شاء اللہ کامیاب ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  18923
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان سرینگر میںایک جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا ایک کشمیری لڑکا باسم اعجاز بدھ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ جب باسم کا جنازہ قبرستان شہدا عیدگاہ پہنچا تو پولیس اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ کے بیگی پورہ علاقے کے قریب مظاہرین کی بڑی تعداد کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فورسز نے گولیوں اور چھروں کی فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان جاں بحق اور کم سے کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ نے جموں و کشمیر کے قید سیاسی رہنماں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت علاقائی امن کا دشمن بن گیا، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 2 خواتین شہید اور بچے سمیت 2 زخمی ہوگئے، دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا۔

مقبول ترین
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو متنازع بنایا گیا ہے۔ القاعدہ کی خطے میں ناکامی کو تو تسلیم کیا گیا لیکن اس کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان میں
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ جس پر احتساب عدالت اسلام آباد نےفیصلہ محفوظ کر رکھا تھا تاہم آج احتساب
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سے جواب مانگا جارہا ہے جواب ان سے مانگا جائے جو ملک کو اس حال میں چھوڑ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد
سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوان چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کہتےہیں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ آمر ہے، اس کی وضاحت کیا ہوگی؟ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں