Wednesday, 03 June, 2020
عمرعبدللہ کا سیاسی رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ

عمرعبدللہ کا سیاسی رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ
فائل فوٹو

سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ نے جموں و کشمیر کے قید سیاسی رہنماں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے  کے مطابق جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹ پر لکھا کہ کچھ دنوں میں محبوبہ مفتی، علی محمد ساگر، شاہ فیصل پر عائد کیے گیے پی ایس اے کی میعاد ختم ہونے والی ہے اور یہ صحیح وقت ہے کہ ان رہنماوں کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا 'ان رہنماوں کو بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔'

نیوز ایجینسی کے مطابق  دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے متعدد سیاسی رہنماوں کو نظر بند کیا گیا تھا۔ جس کے بعد عمر عبداللہ کو 24 مارچ کو تقریبا آٹھ ماہ کے طویل عرصے کے رہا کیا گیا تھا۔

انتظامیہ نے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو سال گزشتہ آئینی دفعات 370 اور 35 اے کی تنسیخ اور سابق ریاست جموں و کشمیر کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش 4 اگست کی شام کو نظر بند کیا تھا۔ اگرچہ 24 مارچ کو عمر عبداللہ کو تقریبا 8 ماہ بعد رہا کر دیا گیا، تاہم محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی رہنما ابھی بھی نظر بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی رہائی کے بعد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی اور دیگر افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی تھی کہ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی سمیت جتنے بھی افراد جموں و کشمیر کے جیلوں میں یا ملک کی باقی ریاستوں میں نظر بند ہیں انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  35196
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے اور اس طرح سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کُل تعداد 24 ہو گئی ہے۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ کے بیگی پورہ علاقے کے قریب مظاہرین کی بڑی تعداد کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فورسز نے گولیوں اور چھروں کی فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان جاں بحق اور کم سے کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں پلوامہ ضلع میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک آپریشن کے دوران کھریو پانپور کے شارشالی علاقے میں فوج اور حریت پسندوں کے درمیان فائرنگ میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
بھارت علاقائی امن کا دشمن بن گیا، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 2 خواتین شہید اور بچے سمیت 2 زخمی ہوگئے، دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا۔

مقبول ترین
آج یہ کہتے ہوئے دل کر رہا ہے کہ مسلسل ہنستی رہوں کہ سپر پاورامریکہ۔۔۔ جی ہاں! وہی امریکہ جس نے افغانستان کو کھنڈرات میں بدل دیا وہی امریکہ جس نے عراق پر ایک عرصہ جنگ مسلط کیے رکھی، کبھی بمباری کر کے تو کبھی داعش کی شکل میں کیڑے مکوڑوں کی فوج بنا کے، عراق پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہا۔
علامہ محمداقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ”ثبات ایک تغیرکو ہے زمانے میں“،گویا اس آسمان کی چھت کی نیچے کسی چیز کو قرارواستحکام نہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ اس زمین کا جغرافیہ ایک ایک صدی میں کئی کئی مرتبہ کروٹیں بدلتارہا ہے۔سائنس کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ جغرافیے کی تبدیلی کا عمل بھی تیزتر ہوتاجارہاہے،چنانچہ گزشتہ ایک صدی نے تین بڑی بڑی سپر طاقتوں کے ڈوبنے کا مشاہدہ کیا،
صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز
نظریہ مہدویت ایسا موضوع ہے، جو صدیوں سے انسانوں کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ اس اعتقاد کے ساتھ انسان کا مستقبل روشن ہے، یہ عقیدہ کسی ایک قوم، کسی فرقے یا کسی مذہب کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ مہدویت ایک ایسی عالمگیر حکومت کا نام ہے کہ جس کی بنیاد تمام انسانوں کے مابین عدل و انصاف اور اخلاق و محبت پر ہوگی۔ مہدویت ایسی آواز ہے، جو کہ ہر روشن خیال انسان کے اندر فطری طور پر موجود ہے۔ ایسی امید ہے، جو زندگی کو تروتازہ اور غم و اندیشہ سے دور کرکے نور الٰہی کی طرف لے جاتی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں