Wednesday, 14 November, 2018
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید

راولپنڈی ۔ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے شہری عبدالرؤف کو شہید کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری عبدالرؤف شہید ہوگیا جو وہاں سے مویشی لے کر جا رہا تھا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر واقع گوئی سیکٹر کے گاؤں اندھیری میں راکٹ لانچر حملہ کیا تھا جس کے باعث 70 سالہ بزرگ محمد صدیق شدید زخمی ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38765
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج نے تھب سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر سپاہی ظہیر احمد نے جام شہادت نوش کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے زاغو میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔
آزاد و مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں، کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بھارت مخالف جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ بھارتی قبضے کو 71 برس مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج
مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، سری نگر کے نواح میں بھارتی فورسز نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا، مزید 2 نوجوانوں کی شہادت کے بعد 10 دنوں میں شہدا کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا۔ پہلے روز 50 عدالتی سوالات میں سے 45 کے جواب ریکارڈ کرا دیئے۔ باقی سوالات پر وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں