Tuesday, 18 September, 2018
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  فوجی کیمپ کے نزدیک کار پر فائرنگ کر کے6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ اس واقعے کےخلاف شوپیاں ، پلوامہ اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔ اس موقع پر مظاہرین اور فورسز کے اہلکاروں کے درمیان زبردست جھڑپیں بھی ہوئیں۔  بھارتی فوج کی درندگی اور بے گناہ کشمیریوں کی شہادت  کے باعث وادی میں آج مکمل طور پر ہڑتال ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے پنو میں فوجی کیمپ کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔اس واقعے کےخلاف شوپیاں ، پلوامہ اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔ اس موقع پر مظاہرین اور فورسز کے اہلکاروں کے درمیان زبردست جھڑپیں بھی ہوئیں۔ بھارتی فوج کی درندگی اور بے گناہ کشمیریوں کی شہادت  کے باعث وادی میں آج مکمل طور پر ہڑتال ہے۔

نوجوانوں کی شہادت پرسید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین  ملک سمیت حریت قیادت نےہڑتال کی اپیل کی ہے۔ حکام نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے سری نگر، اسلام آباد، پلواما اضلاع سمیت مختلف علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں جب کہ جنوبی کشمیر میں مظاہرین کو روکنے کیلئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

دوسری جانب بھارتی پولیس نے ضلع راجوری میں دو الگ مقامات پر سرچ آپریش کا آغاز کردیا ہے، جب کہ ہڑتال کے باعث پبلک سروس کمیشن نے آج ہونےوالے امتحانات ملتوی کردئیے ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کریا تھا، جب کہ گزشتہ ماہ فروری میں بھارتی فوج نے  ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائی کے دوران 15 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  89489
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مودی سرکار نہتے کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہوگئی، قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو خون میں نہلا دیا۔ ظلم کی یہ نئی داستان اس وقت لکھی گئی جب بھارتی سکیورٹی فورسز نام نہاد آپریشن کے بہانے کلگلام سے 3 کشمیری نوجوانوں کو اٹھا کر لے گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے شہری عبدالرؤف کو شہید کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے منورد میں سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہدا کی شناخت الطاف کشرو اور عمر رشید کے نام سے ہوئی۔ قابض فوج نے اسی علاقے میں ایک گھر کو بھی بارودی

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں روسی طیارہ بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے 35 کلوميٹر دور رڈار سے غائب ہو گيا تھا بعد ازاں طیارے کا ملبہ بحیرہ روم کے نزدیک مل گیا، طیارے میں سوار روسی فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے پانی کی کمی اور ڈیمزکی تعمیر سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ ڈیمزکی تعمیر اورکام کی نگرانی کے لیےعملدرآمد کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق عملدرآمد کمیٹی
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانس بجٹ میں ترامیم پیش کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کو بچانا ہے، بجٹ میں تبدیلی نہ کی گئی تو مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں اور خسارہ 27 سو ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں