Thursday, 14 November, 2019
پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، سردار مسعود خان

پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، سردار مسعود خان

واشنگٹن ۔ صدرآزاد کشمیرمسعود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اورکشمیر کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا جب کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے ملانے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

واشنگٹن میں صدرآزادکشمیرسردارمسعود خان نے پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اورکشمیر کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، امریکا سمیت دنیا بھرمیں کشمیری کمیونٹی نے مسئلہ کشمیر زندہ رکھا جب کہ بھارت کے پاس کشمیریوں کے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

 صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی دہشت گردی نہیں ہورہی ہے، کشمیری بھارت سے آزادی کے حصول کے لئے سیاسی جنگ لڑ رہے ہیں تاہم کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی سے منسلک کرنا درست نہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل اور ان پر تشدد کر رہا ہے لیکن کوئی تشدد اور جبر کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دور نہیں کرسکتا۔

اس سے قبل صدرآزاد کشمیرمسعود خان نے بھارت میں بڑھتی ہندوانتہاپسندی پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہییں، مسئلہ کشمیرکے حل تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستان کشمیریوں کی عالمی برادری تک رسائی کیلیے واحد خودمختارآواز ہے، امریکا مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے سہولت کار کا کردار ادا کرے اور عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے دیرپا حل کیلیےسنجیدہ کوششیں کرے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری سیاسی مستقبل اور ریاستی الحاق کے لئے قسمت کا فیصلہ خود کریں گے جب کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرنے کا ذمے دار ہے۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن واستحکام کونقصان ہوگا، اس لیے عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلیے آگے آئے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  65264
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
دفتر خارجہ کی جانب سے اس دورے کا اہتمام کیا گیا تاکہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈے تباہ کرنے کے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا جاسکے۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے کشمیریوں کی مدد کے لیے فوری طور پر میدان عمل میں آنے کی اپیل کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے کھلے خط میں
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صدارتی حکم نامے کے ذریعے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا گیا ہے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ، پیلٹ گن جیسے ممنوعہ ہتھیاروں سے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کردیا۔ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ مت کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 سے 4 ماہ کے اندر اسکیم تشکیل دے کر زمین کو مندر کی تعمیر کے لئے ہندووں کے حوالے کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس رنجن
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں کہا ہے کہ میں کسی بھی صورت میں اپنا استعفیٰ نہیں دوں گا، اگر شرط صرف استعفیٰ کی ہے تو پھر مذاکرات کا کیا فائدہ ہے؟ وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکرات
رہبر کمیٹی کے رکن اور رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن رہبر کمیٹی کے رکن اکرم درانی کا کہنا تھا کہ افسوس ہے موسم کے حوالے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں