Monday, 16 December, 2019
مقبوضہ کشمیر، بھارتی مظالم سے مزید 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی مظالم سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر۔ قابض بھارتی فورسز نے ایک تازہ کارروائی میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ نماز جنازہ کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ریاستی مظالم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور قابض فوج نے گزشتہ ماہ بھی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق قابض فوج نے تازہ کارروائی میں ضلع کلگام میں آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔ بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران گھروں کو دھماکا خیز مواد سے نقصان پہنچایا اور تینوں نوجوانوں کی لاشیں تباہ شدہ گھر سے برآمد ہوئیں۔

بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ نماز جنازہ کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔ قابض فوج نے احتجاج روکنے کے لیے بھی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے گولیاں چلائیں اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  88010
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
دفتر خارجہ کی جانب سے اس دورے کا اہتمام کیا گیا تاکہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈے تباہ کرنے کے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا جاسکے۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو ایک ماہ گزر گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں ایک ماہ سے سب کچھ بند، مواصلاتی رابطے معطل ہیں جس کے باعث بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
وادی میں بھارتی فوج کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا، کشمیری نوجوانوں نے سر پر کفن باندھ لیا۔ خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں، بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلٹ گن سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔ ظالم بھارتی فوج نے گھروں میں محصور

مقبول ترین
16 دسمبر 1971ء پاکستان کی تاریخ کا سب سے المناک، عبرتناک اور ہولناک دن تھا۔ جب پاکستانی فوج کے ایک بزدل اور بے غیرت جرنیل نے ڈھاکا کے ریس کورس گرائونڈ میں اپنے بھارتی ہم منصب کے آگے سرنڈر کرتے ہوئے
بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون کے خلاف احتجاج وسیع اور پرتشدد ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی ہے جس میں ایک طالب علم بھی شامل ہے جو پولیس کی فائرنگ کانشانہ بنا۔احتجاج کے چوتھے روز دارالحکومت
16 دسمبر سال 2014ء کا روز، تاریخ میں سیاہ ترین دن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ جب سفاک دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں وحشت اور بربریت کی انتہا کر دی اور 149 گھروں میں صف ماتم بچھا دی گئی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر لاڑکانہ میں بھٹو زندہ ہے تو غریب مر چکے ہیں۔ بلاول نے کرپشن سے اپنا رشتہ ابھی تک نہیں توڑا۔ پیپلز پارٹی نے بھٹو کے نظریے کو ختم کر دیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں