Tuesday, 11 August, 2020
علی گیلانی نے کشمیر میں 8 اور 13 جولائی کو ہڑتال کی اپیل کردی

علی گیلانی نے کشمیر میں 8 اور 13 جولائی کو ہڑتال کی اپیل کردی
فائل فوٹو

سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے 8 جولائی کو ممتاز کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی یوم شہادت اور 13 جولائی کو یوم شہدا پر عوام سے مکمل ہڑتال  کی اپیل کی ہے۔ 

کشمیری نیوز اجینسی کی رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں ایک ٹویٹ میں کشمیری عوام سے کہا کہ وہ مزارشہدامیں نماز جمعہ ادا کریں اور اپنے علاقوں میں 8 جولائی کو "یوم شہدا منائیں"۔
مقبوضہ کشمیر کی معروف عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک اعلی سطحی 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے نامور مجاہد برہان مظفر وانی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت نے اس حقیقت کو ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کو وہ کسی بھی طرح قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سید صلاح الدین نے واضح کیا کہ آزادی کی تحریک کو دبانے اور ختم کرنے کیلئے بھارت ظلم و تشدد کے تمام حربے آزما رہا ہے۔ 

انسانی حقوق کی کھلم کھلا اور سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے لیکن ایسا کرنے کے باوجود عالمی ادارے اور عالمی قوتیں خاموش ہیں۔ سید صلاح الدین نے اس حقیقت کا پھر ایک بار برملا اظہار کیا کہ قائد تحریک آزادی سید علی گیلانی کی حریت کا نفرنس سے علیحدگی اگر چہ تکلیف دہ اقدام ہے تاہم یہ ایک عیاں حقیقت ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کی نہ صرف علامت بلکہ ضمانت بھی ہیں۔وہ اس پیرانہ سالی میں بھی تائید ایزدی سے قوم کی قیادت کررہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  22011
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے اور اس طرح سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کُل تعداد 24 ہو گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان سرینگر میںایک جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا ایک کشمیری لڑکا باسم اعجاز بدھ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ جب باسم کا جنازہ قبرستان شہدا عیدگاہ پہنچا تو پولیس اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ کے بیگی پورہ علاقے کے قریب مظاہرین کی بڑی تعداد کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فورسز نے گولیوں اور چھروں کی فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان جاں بحق اور کم سے کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں پلوامہ ضلع میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک آپریشن کے دوران کھریو پانپور کے شارشالی علاقے میں فوج اور حریت پسندوں کے درمیان فائرنگ میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں