Saturday, 25 November, 2017
سرینگر، میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا گیا

سرینگر، میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا گیا

سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر اور محمد یاسین ملک نے بدھ کے روز سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں چھاپوں اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف 9ستمبر بروز ہفتہ کونئی دلی میں این آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں گرفتاریاں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت فورم کے ترجمان کی طرف سے سرینگر میں جاری بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کو جمعرات کو سرینگر کے علاقے نگین میں اپنے گھر میں نظر بند کیا گیا۔ یاد رہے کہ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر اور محمد یاسین ملک نے بدھ کے روز سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں چھاپوں اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف 9ستمبر بروز ہفتہ کونئی دلی میں این آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں گرفتاریاں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

 انہوں نے کہا کہ کہ این آئی اے کشمیریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہے اور اس کی انتقامی کارروائیوں کا مقصد کشمیری حریت قیادت اورحق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو بدنام کرنا ہے۔ سید علی گیلانی نے پریس کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  50009
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر میں تاجر تنظیموں نے آئندہ چند روز تک مقبوضہ علاقے کا دورہ کرنے والے کل جماعتی بھارتی وفد کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے نیم دلانہ اور غیر سنجیدہ اقدامات سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔
بزرگ حریت راہنماء اور آل پارٹی حریت کانفرنس کے چئیر مین سید علی گیلانی کی صحت میں بہتری آئی ہے ، جس کے بعد انہیں آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ چھیاسی سالہ حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل میں تکلیف کے باعث میکس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے شہید کشمیری محمد افضل گورو کی قربانی کو جموں وکشمیر کی جدوجہد آزادی میں سنگ میل قرار دیا ہے۔ سری نگر سے جاری ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے
مقبوضہ کشمیرمیں ممتازکشمیری رہنماء محمدافضل گورو شہید کی آج تیسری برسی کےسلسلےمیں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ مقبوضہ وادی میں (آج) منگل کو تمام دوکانیں اور کاروباری مراکزبند ہیں اورسڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔ دوسری طرف قابض حکام نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو دی گئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے تاہم فیض آباد کے مقام پر مظاہرین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ہے اور کہا ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کی سرکاری ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ دہشت گردی مخالف اسلامی فوجی اتحاد‎ (آئی ایم سی ٹی سی) کی ویب
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ کارروائی کو تخت حاصل کرنے کی کوشش قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں
اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کو آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی جب کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آپریشن کا عندیہ دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کی تمام ذمہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں