Wednesday, 18 September, 2019
’’مقبوضہ کشمیر: کرفیو کے باوجود مظاہرے، انٹرنیٹ معطل‘‘

’’مقبوضہ کشمیر: کرفیو کے باوجود مظاہرے، انٹرنیٹ معطل‘‘

سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کے موقع پر مختلف علاقوں میں لوگ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جہاں ان کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی پولیس مقابلے میں شہادت کے ایک سال مکمل ہونے پر کشمیر میں ہڑتال ہے۔ حریت كانفرنس اور جہاد کونسل کی اپیل پر یہ ہڑتال کی جا رہی ہے۔

حریت کے تمام بڑے لیڈروں کو پہلے ہی ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین اور حکام کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی حصے میں کم از کم چار مقامات پر لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ آزادی کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگاتے رہے۔

پولیس اور نیم فوجی دستوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جس پر مظاہرین کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے برہان وانی خاص طور پر نوجوان نسل میں بہت مقبول تصور کیے جاتے تھے جنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کی علیحدگی پسند تحریک میں شمولیت کے لیے پیغامات دے کر شہرت حاصل کی تھی۔

گزشتہ سال آٹھ جولائی کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی مقبوضہ  کشمیر میں صورتحال انتہائی کشیدہ چلی آ رہی ہے جہاں مظاہرے اور احتجاج کرنے والوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں معمول بن چکی ہیں۔

برہان وانی کی پولیس تصادم میں موت کے بعد ہفتوں تک جاری رہنے والے پرتشدد واقعات میں 80 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ بہت سے لوگ پیلٹ گنز سے زخمی ہو گئے تھے اور ان میں سے کئی لوگوں کے آنکھوں کی روشنی چلی گئی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق وانی کے آبائی علاقے ترال میں جمعہ سے ہی سکیورٹی فورسز نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے تھے۔ ایک مقامی شخص محمد حنیف نے بتایا کہ انھوں نے اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں یہاں سکیورٹی اہلکار نہیں دیکھے۔

علاوہ ازیں کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کو بھی حکام نے معطل کر دیا ہے جب کہ متعدد کشمیری راہنماؤں کو یا تو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا یا پھر گھروں پر ہی نظر بند کر دیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق جمعہ کو بھی شہر کی جامع مسجد میں نماز کی اجازت نہیں دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کے مطابق ہر شہر کے جامع مساجد میں جمعہ کی نماز پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  3142
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ وادی میں جبری پابندیاں 23 ویں روز میں داخل، وادی کو وسیع قید خانےمیں بدل دیا گیا۔ دکانیں، کاروبار بند ہونے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کے لالے پڑ گئے، ادویات اور دودھ کا سٹاک بھی ختم ہو گیا۔
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور گزشتہ روز تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد کے خلاف پورے مقبوضہ کشمیر میں آج شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، سکول اورکالج بند جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں طلبا بھارتی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کی فتح بھارتی فوج کو برداشت نہ ہو سکی۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو پاکستان کی فتح کا جشن منانے سے روکنے کیلئے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا ہے اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں ماہ رمضان کی شروعات کرفیو کے نفاذ ، مواصلاتی پابندیوں اور ایمبولینس گاڑیوں کے سائرن سے ہوئی ہے۔ ہفتے کی صبح جنوبی قصبہ ترال میں مسلح تصادم کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر سبزار بٹ کی ان کے ساتھی سمیت ہلاکت کے بعد جگہ جگہ مظاہرے ہوئے تھے۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں