Thursday, 09 July, 2020
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر ۔  قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سرس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران مریضوں کو لینے آنے والی ایمبولینسوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم حقائق زیادہ دیر چھپ نہیں پائے اور علاقہ مکینوں نے جعلی مقابلے کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے وفاق کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے بعد سے پوری وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا گیا جہاں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی جارہی ہے جس کیخلاف عالمی قوتوں نے بھی مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن بھارتی حکومت اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  39186
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 بزرگ خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھاما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، سری نگر میں بھارتی کی جارحیت میں مزید 3 نوجوانوں نے جام شہادت کیا۔ ایک ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں مہلک وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، اس دوران بیماری سے روکنے کے لیے ہر ملک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے، تاہم بھارتی سرکار کورونا وائرس کی وباء کے دوران کشمیریوں

مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں