Wednesday, 11 December, 2019
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میں مظاہرے

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میں مظاہرے

مظفرآباد۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں کشمیر کے زیر اہتمام کل (اتوار) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا، مظاہرہ میں جملہ سیاسی، سماجی، مذہبی ، تجارتی شخصیات کے علاوہ مہاجرین جموں کشمیر بھرپور طریقہ سے شرکت کرینگے۔   

مظاہرہ 10 بجے برہان مظفر وانی شہید چوک میں کیا جائیگا،  وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس مشتاق الاسلام کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر عالمی امن کے دعویداروں کو پیغام دیا جائیگا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم عالمی امن کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں جن کی روک تھام کیلئے عالمی امن کی تنظیمیں کردار ادا کیوں نہیں کررہیں۔ 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت بے گناہ کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے میں مصروف ہے جبکہ نہتے عوام پر گولے اور گولیوں کی برسات کی جارہی ہے۔ بے گناہ کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دے کر انہیں شہید کیا جارہا ہے۔ ہزاروں بے گناہ کشمیری آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے دن کے موقع پر ہم مطالبہ کرینگے کہ ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری اور عالمی امن کے دعویدار طماشائی نہ بنیں بلکہ بھارتی جارحیت کیخلاف اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ خطہ میں امن کا قیام ممکن ہوسکے۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  24363
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وادی میں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں جنہوں نے خاردار تاریں لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، کشمیری اپنی سر زمین پر قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے ترس گئے۔
بھارتی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، تدفین میں ہزاروں افراد کی شرکت کی، شرکا کے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے ، شرکاء پرآنسو گیس کی شیلنگ
مقبوضہ کشمیر میں تاجر تنظیموں نے آئندہ چند روز تک مقبوضہ علاقے کا دورہ کرنے والے کل جماعتی بھارتی وفد کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے نیم دلانہ اور غیر سنجیدہ اقدامات سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔
بزرگ حریت راہنماء اور آل پارٹی حریت کانفرنس کے چئیر مین سید علی گیلانی کی صحت میں بہتری آئی ہے ، جس کے بعد انہیں آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ چھیاسی سالہ حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل میں تکلیف کے باعث میکس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

مقبول ترین
امریکا نے پاکستان میں جعلی انکاؤنٹرز کے لیے بدنام سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر پابندیاں عائد کر دیں۔امریکی محکمہ خزانہ سے جاری بیان کے مطابق راؤ انوار، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر کے طور پر متعدد جعلی پولیس
وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وفاقی وزراء نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی مخالفت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خيال کیا گیا، اس کے علاوہ کانفرنس میں خطے کی سلامتی
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں