Sunday, 20 September, 2020
بیت المقدس کو یہودیت سے آزاد کرایا جائے، پیرچراغ الدین

بیت المقدس کو یہودیت سے آزاد کرایا جائے، پیرچراغ الدین

باغ ۔ تحریک اتحاد امت پاکستان کے سربراہ علامہ پیر سید چراغ الدین شاہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو یہودیت سے آزاد کروانے کے لیے ملت اسلامیہ ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف متحد ہو جائے۔ وہ باغ آزاد کشمیر میں ایک پریس کانفرس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے، پاکستان اور ختم رسالت کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں مرازائیت کو دوبارہ اسمبلی کے ذریعے مسلمان بنانے کی کوشش کی گئی، خادم رضوی نے تو صرف گالیاں دیں، جنھوں نے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش کی کوشش کی ان کے سروں پر ڈنڈے برسانا چائیے تھے۔
  
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ میں رکاوٹ علماء اور مشائخ عظام ہیں، انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ  مسلمانوں کو کافر نہ بنایا جائے۔
 
انکا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کہ حوالے سے جوڑ توڑ ہو رہا ہے لیکن کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں۔ 
 مولانا سمیع الحق کا عمران خان سے اتحاد کی وجہ سے تحریک انصاف کے کلچر میں تبدیلی آئے گی، جب علماء سٹیج پر ہونگے تو عورتیں لباس میں نظرآ ئیں گی۔
 
امریکہ نے صہیونی جنگ کا اعلان کر کہ ہمارے ایمان کو للکارا ہے، سعودی عرب ہمارے لیے قابل احترام کیونکہ وہ حرمین شریفین کے محافظ ہیں اور ان سے یہ درخواست کرتے ہیں کے ایران سمیت سب کو شامل کر کے اسللامی اتحاد قائم کیا جائے۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96503
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران بھی قابض بھارتی فوج کی جنونیت میں کمی واقع نہیں ہوئی، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے اور مذہبی آزادی پر قدغن لگائی گئی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں پلوامہ ضلع میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک آپریشن کے دوران کھریو پانپور کے شارشالی علاقے میں فوج اور حریت پسندوں کے درمیان فائرنگ میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے، ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جمعرات کے روز سے یمن پر سعودی حملے جاری ہیں۔ یمنی ذرائع نے صوبہ البیضاء کے علاقے ناطع میں یمن کی مسلح افواج اور عوامی دفاعی فورسز کی طرف سے وسیع سعودی پیشقدمی کے روکے جانے کی اطلاع دی ہے۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو متنازع بنایا گیا ہے۔ القاعدہ کی خطے میں ناکامی کو تو تسلیم کیا گیا لیکن اس کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان میں
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ جس پر احتساب عدالت اسلام آباد نےفیصلہ محفوظ کر رکھا تھا تاہم آج احتساب
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سے جواب مانگا جارہا ہے جواب ان سے مانگا جائے جو ملک کو اس حال میں چھوڑ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد
سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوان چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کہتےہیں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ آمر ہے، اس کی وضاحت کیا ہوگی؟ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں