Monday, 23 April, 2018
میرواعظ عمر فاروق کی خالد احمد ڈار کے قتل کی شدید مذمت

میرواعظ عمر فاروق کی خالد احمد ڈار کے قتل کی شدید مذمت

سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع کولگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ اور ایک نوجون خالد احمد ڈار کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا بے دریغ قتل عام جاری ہے ۔ 

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ضلع کولگام کے علاقے کڈونی میں شہری محاصرے اور تلاشی کی بے جا کارروائیوں کے دوران پر امن احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران فوجیوں نے خالد کو براہ راست سینے میں گولی ماردی ۔

 میر وعظ نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا بے دریغ قتل عام جاری ہے لیکن عالمی برادری ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور بھارتی سول سوسائٹی نے مجرمانہ خاموشی اپنا رکھی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

 دریں اثنا حریت فورم نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بڈگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے نجات کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ۔

فورم نے کہا کہ نوجوانوں کی قربانیاں تحریک آزادی کا انمول اثاثہ ہے اور پوری قوم اور مزاحمتی قیادت کا فرض ہے کہ اس اثاثہ کی بھر پور حفاظت کرکے تحریک کو اپنی منزل مقصود تک پہنچائیں۔ حریت کانفرنس نے کہا کہہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کیلئے حریت قیادت اور کشمیریوں کو تختہ مشق بنارہا ہے جس کے باعث نوجوانوں مسلح جد وجہد کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ 

بیان میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیر کی زمینی حقیقت کو تسلیم کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔ تاکہ کشمیر میں انسانی جانوں کا زیاں بند ہو اورخطے میں حقیقی اور دائمی امن ہوسکے۔

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ آر کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے بھی پتریگام چاڈورہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیر کی سرزمین خون میں نہلا ہے ۔انھوں نے شہید سجاد کینو کو بھی ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  49196
کوڈ
 
   
مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6‘ میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی ریلی کا آغاز پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کے باوجود لاہور کے موچی گیٹ سے ہوگیا جہاں تحریک کا اگلا جلسہ 12 مئی کو کراچی میں کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ شہر میں 2007 میں ہونے والے قتل وغارت کی مذمت کی جاسکے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل یہیں رہتے ہوئے حل کرنے ہیں، ملک دشمنوں کی نذر نہیں ہونے دینا۔ یہ بات انہوں نے میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے
نیویارک۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں