Sunday, 26 May, 2019
کشمیر میں اخبارات نے بطور احتجاج سرورق خالی چھوڑ دیا

کشمیر میں اخبارات نے بطور احتجاج سرورق خالی چھوڑ دیا

سری نگر ۔ قابض بھارتی انتظامیہ کا کشمیری میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے خلاف تمام اخبارات نے احتجاجاً پہلے صفحے پر کچھ شائع نہیں کیا۔ کشمیر ایڈیٹرز گلڈ نے بھارتی انتظامیہ کی جانب سے اخبارات کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے اخبارات نے ناروا سلوک اور اشتہارات کے معاملے پر تنگ کرنے پر احتجاجاً سرورق خالی چھوڑ دیا جس کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

کمشیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے وادی میں بھارتی فوج کے مظالم دکھانے والے نامور اخبار 'گریٹر کشمیر' اور 'کشمیر ریڈرز' کو خاموش کرنے کے لیے ان کے اشتہارات روک لیے۔

مذکورہ اخبارات سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر آبزرور اور کشمیر مانیٹر سمیت دیگر اخبارات نے بھی اپنے سرورق پر کوئی خبر شائع نہیں کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  51415
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے معروف کشمیری رہنماؤں شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی برسیوں کے موقع پرکٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے سخت پابندیوں کے نفاذ اور حریت قائدین کی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا بازار گرم رکھا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز جماعتوں کے رہنما گزشتہ ستر برس سے قوم کو دھوکہ دیکر اقتدار کے مزلے لوٹ رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقےسوپور میں نصب شدہ بم دھماکے میں 4 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہرین کو روکنے والےپولیس اور نیم فوجی دستوں کو نشانہ بنایا گیا۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو ایک پولیس اسٹیٹ اور بڑے جیل خانہ میں تبدیل کردیا ہے جہاں اظہار رائے کی آزادی اور پر امن سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد ہے ۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں