Monday, 23 April, 2018
کشمیری نوجوان قوم کے بہترمستقبل کیلئے قیمتی جانیں لٹا رہے ہیں، علی گیلانی

کشمیری نوجوان قوم کے بہترمستقبل کیلئے قیمتی جانیں لٹا رہے ہیں، علی گیلانی

سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا بازار گرم رکھا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز جماعتوں کے رہنما گزشتہ ستر برس سے قوم کو دھوکہ دیکر اقتدار کے مزلے لوٹ رہے ہیں۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جذبہ آزادی سے لبریز کشمیریوں کے سامنے اب بھارت نواز رہنما بری طرح سے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نام نہاد انتخابات کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ کشمیری اسکے ساتھ خوش ہیں اور اس طرح سے اسکے غیر قانونی فوجی قبضے کو تقویب حاصل ہو تی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کشمیری اقتصادی یا مالی مراعات کے لیے نہیں بلکہ اپنے حق حقِ خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کی غلامی میں کشمیریوں کی زندگیاں، دین، تہذیب و تمدن، املاک غرض کوئی چیز محفوظ نہیں لہذا ہمارے لیے ناگزیر ہے کہ ہم تحریک آزادی کو پوری یکسوئی اور جانفشانی کے ساتھ جاری رکھیں ۔

انہوں نے بھارتی پولیس کی طرف سے سوپور میں عام شہریوں کی گرفتاری ، انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے اور بعد میں میڈیا کے سامنے پیش کرکے انہیں عسکریت پسند کے طور پر جتلانے کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار نوجوانوں کے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات بے من گھڑٹ اور جھوٹے ہیں جو ریاستی دہشت گردی کی بدترین کارروائی ہے۔ 

انہو ں نے کہا کہ قابض انتظامیہ عام شہریوں پر تشدد اور دیگر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانا چاہتی ہے لیکن اس سے تحریک آزادی میں مزید شدت آرہی ہے۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چاڈورہ اور کولگام میں شہید ہونے والے دو نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان قوم کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانیں لٹا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک ہر قیمت پر جاری رکھا جائے۔انہوں نے کولگام کے علاقے رڈونی میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ اور ایک نوجوان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ 

دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری غلام نبی سمجھی، حکیم عبدالرشید اور سید محمد شفیع نے بھی ایک مشترکہ بیان میں چاڈورہ اور کولگام میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ا یک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجا م تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  52236
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز کلگام میں 4 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتےہوئے گزشتہ روز ضلع اسلام آباد، اننت ناگ اور شوپیاں سمیت 3 مقامات پر 17 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 200 سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر اسلام آباد کے علاقے ڈوورو پر دھاوابول دیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں موبائل، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کر دی۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوجی کیمپ کے نزدیک کار پر فائرنگ کر کے6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6‘ میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی ریلی کا آغاز پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کے باوجود لاہور کے موچی گیٹ سے ہوگیا جہاں تحریک کا اگلا جلسہ 12 مئی کو کراچی میں کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ شہر میں 2007 میں ہونے والے قتل وغارت کی مذمت کی جاسکے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل یہیں رہتے ہوئے حل کرنے ہیں، ملک دشمنوں کی نذر نہیں ہونے دینا۔ یہ بات انہوں نے میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے
نیویارک۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں