Monday, 21 October, 2019
’’مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید‘‘

’’مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید‘‘

سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون اور 3 نوجوان لڑکوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پولیس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو فورس نے علی الصبح ہنڈوارا کے یونسو گاؤں میں آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے دعویٰ کیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گھر میں موجود تین نوجوانوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں تینوں کو مقابلے میں مار دیا گیا۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والی خاتون کی شناخت مسرا بانو کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب حکام نے ہنڈوارا اور سوپور کے علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔ 

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس حریت پسند نوجوان برہان وانی کی شہادت کے بعد آزادی کے لیے جدو جہد کی نئی لہر ابھری ہے اور بھارتی فوج نے اسے دبانے کے لیے صرف گزشتہ ماہ 28 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  86934
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو ایک ماہ گزر گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں ایک ماہ سے سب کچھ بند، مواصلاتی رابطے معطل ہیں جس کے باعث بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
وادی میں بھارتی فوج کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا، کشمیری نوجوانوں نے سر پر کفن باندھ لیا۔ خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں، بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلٹ گن سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔ ظالم بھارتی فوج نے گھروں میں محصور
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت نے ایل اوسی پر اشتعال انگیزی بڑھادی ہے ۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں