Thursday, 04 June, 2020
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملے، 5 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملے، 5 اہلکار ہلاک

سری نگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا جب کہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

حملے کی زد میں آکر2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 3 نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، ایک اہلکار شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے، فائرنگ سے سیکیورٹی فورس کی حفاظت پر مامور اننت ناگ تھانے کے ایس ایچ او ارشد ملک بھی شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورس کے قافلے پر حملہ کرنے والے دو ملزمان میں سے ایک جوابی فائرنگ میں مارا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال کسی شدت پسند جماعت نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں پولیس نے علیحدگی پسند مسلح افراد کیخلاف چھاپہ مار کارروائی کی تھی اور حالیہ واقعہ اسی کا ردعمل ہوسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادار

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25301
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے، دونوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مارکر شہید کیا گیا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے اور اس طرح سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کُل تعداد 24 ہو گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان سرینگر میںایک جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا ایک کشمیری لڑکا باسم اعجاز بدھ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ جب باسم کا جنازہ قبرستان شہدا عیدگاہ پہنچا تو پولیس اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی درندگی کی ایک اور مثال سامنے آ گئی، سرینگر میں قابض فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو مکانوں کو دھماکے سے اڑا دیا، واقعے میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اشرف صحرائی کا بیٹا جنید صحرائی ساتھی

مقبول ترین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کچھ عرصے سے صورتحال بہت تشویشناک ہے، بھارت آگ سے نہ کھیلے، فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے۔
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورکارپوریشن آف پاکستان نے اس سال تاریخ کی سب سے زیادہ سیل کی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورنے 22 ارب روپے کی ریکارڈ سیل کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ میڈیا کے مطابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف بھی ہمراہ تھے۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ کورونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کےایل آئی) لاہور انتظامیہ کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی شوکت چیمہ گذشتہ کئی دنوں سے کورونا کے باعث زیر علاج تھے اور عید کے روز

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں