Wednesday, 14 November, 2018
شوپیاں میں مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال

شوپیاں میں مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال

سرینگر۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کےخلاف شوپیاں میں مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ۔ نامعلوم نوجوانوں نے مختلف مساجد کے لاﺅڈ اسپیکروں کے ذریعے شوپیاں میں مسلسل ہڑتال کا اعلان کیا۔ پولیس نے ضلع بھر سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ادھر سینکڑوں کشمیری شدید برفباری کے باوجودشوپیاں میں شہید لڑکی صائمہ وانی کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کیلئے ان کے گھر گئے ۔ صائمہ وانی 24جنوری کو ضلع شوپیاں کے علاقے چائی گنڈ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران زخمی ہو گئی تھی اور گزشتہ روز سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتی ہوئے جاں بحق ہو گئی تھی ۔ 

صائمہ نے حال ہی میں بارہویں جماعت کے امتحان میں 74فیصد نمبر حاصل کئے تھے ۔ فوجی کارروائی میں صائمہ کا بھائی بھی شہید ہو گیاتھا

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  77175
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا اور تتہ پانی سیکٹر میں پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے والی بھارتی چیک پوسٹ ہی اڑا دی، کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 3 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا بازار گرم رکھا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز جماعتوں کے رہنما گزشتہ ستر برس سے قوم کو دھوکہ دیکر اقتدار کے مزلے لوٹ رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سال 2017 میں 6 خواتین اور18 بچوں سمیت291 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ ان میں سے22 افراد کو دوران حراست شہید کیاگیا۔ان شہادتوں کی وجہ سے 31 خواتین بیوہ اور73 بچے یتیم ہوئے

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا۔ پہلے روز 50 عدالتی سوالات میں سے 45 کے جواب ریکارڈ کرا دیئے۔ باقی سوالات پر وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں