Monday, 21 May, 2018
’’ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے بزرگ خاتون شہید‘‘

’’ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے بزرگ خاتون شہید‘‘

راولپنڈی ۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی  بلااشتعال فائرنگ سے 75 سالہ خاتون محمودہ بیگم شہید ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 75 سالہ خاتون محمودہ بیگم شہید ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کا کوتہ گاؤں کی مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بنکرز کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  30837
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے باڈیگام میں سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، قابض فوج کی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 5 نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز کلگام میں 4 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتےہوئے گزشتہ روز ضلع اسلام آباد، اننت ناگ اور شوپیاں سمیت 3 مقامات پر 17 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 200 سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر اسلام آباد کے علاقے ڈوورو پر دھاوابول دیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں موبائل، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کر دی۔

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندؤں نے ایک اور مسلمان کو گائے کے ذبیحہ کے الزام میں قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساتنا میں انتہا پسند ہندؤں کے ہجوم نے 2 مسلمانوں ریاض خان اور شکیل پر گائے کو ذبح
مشیر خزانہ بلوچستان رقیہ ہاشمی نےساتھی اراکین کے ناروا رویے کے خلاف عہدے سے استعفادے دیا. ذرائع کے مطابق 14مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تقریر کے دوران ساتھی اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مشیر خزانہ نے احتجاجاً
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے والد سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی
دنیا کے پہلے تیرتے ہوئے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کی رونمائی گزشتہ روز روس کے شمالی شہر مرمینسک میں ایک شاندار تقریب کے دوران ہوئی جہاں سائبیریا روانگی سے قبل اس میں نیوکلیئر فیول ڈالا جائے گا۔ نیو کلیئر پاور اسٹیشن

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں