Tuesday, 11 August, 2020
مقبوضہ کشمیر، بھارتی بربریت سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی بربریت سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کا تشدد کا سلسلہ جاری، فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردیئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں بھارتی فورسزنے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑمیں 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام کے علاقے نگ ند چمر میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی۔

وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے محاصرہ کیا جب کہ آخری اطلاعات تک محاصرے کی کارروائیاں جاری رہیں۔

گزشتہ روزبھی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان کومحاصرہ کے دوران شہید کردیا تھا۔  ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  99682
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے 8 جولائی کو ممتاز کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی یوم شہادت اور 13 جولائی کو یوم شہدا پر عوام سے مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 بزرگ خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھاما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، سری نگر میں بھارتی کی جارحیت میں مزید 3 نوجوانوں نے جام شہادت کیا۔ ایک ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں