Wednesday, 20 February, 2019
مقبوضہ کشمیر میں 6 نوجوانوں کی شہادت پر مکمل شٹرڈاؤن

مقبوضہ کشمیر میں 6 نوجوانوں کی شہادت پر مکمل شٹرڈاؤن

سری نگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں 6 نوجوانوں کی شہادت اور لاش کی بے حرمتی کرنے کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ مقبوضہ وادی میں تمام مارکیٹیں، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ، انسانی حقوق کونسل اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ شہریوں کے قتل عام پر توجہ دیں اور حریت رہنماؤں و کارکنوں کی زندگی کو خطرات کا نوٹس لیا جائے۔

حریت قیادت نے بھارتی فوج کے ہاتھوں گلگام میں شہید ہونے والے شہید افراد کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور تمام تر ہمدردیوں کا اظہار بھی کیا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  22782
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا بازار گرم رکھا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز جماعتوں کے رہنما گزشتہ ستر برس سے قوم کو دھوکہ دیکر اقتدار کے مزلے لوٹ رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سال 2017 میں 6 خواتین اور18 بچوں سمیت291 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ ان میں سے22 افراد کو دوران حراست شہید کیاگیا۔ان شہادتوں کی وجہ سے 31 خواتین بیوہ اور73 بچے یتیم ہوئے
مقبوضہ کشمیر میں حریت فور م کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں لوگوں کو مسلسل تین مرتبہ جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکنے کی شدید مذمت کی۔
بھارتی فوجیوں کی خواتین کیساتھ بدتمیزی، چادر و چاردیواری کے حقوق بھی پامال کردیئے،بچوں پر تشدد، وادی میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے،کاروباری مراکز بند،انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی سماعت دوسرے روز بھی جاری رہی، ایڈہاک جج جسٹس (ر) تصدق جیلانی ناسازی طبع کے باعث عدالت نہیں آئے۔ پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور نے تصدق حسین جیلانی کی علالت
پلوامہ حملے پر قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ چند دن پہلے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں واقعہ ہوا،بھارت نے بغیرسوچے سمجھے پاکستان پر الزام لگادیا، ہم سعودی ولی عہد کے دورے کی تیاری کررہے تھے، اس لئے اب بھارتی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان جیو اسٹریٹجک اعتبار
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے پاکستان کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی تجدید کرتے ہوئے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کی بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں