Friday, 23 August, 2019
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے کپواڑہ میں ٹیکسی ڈرائیور کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے کپواڑہ میں ٹیکسی ڈرائیور کو شہید کردیا

سری نگر۔  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، بھارتی فوج نے کپواڑہ میں ٹیکسی ڈرائیور کو شہید کردیا، بھارتی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ 

میڈیا رپورٹس  کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیری ڈرائیور آصف اقبال کو کپواڑہ کے علاقے ٹھنڈی پورہ میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ 

تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شرکا نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ بھارتی فوج نیجنازے کے شرکا پرآنسو گیس کی شیلنگ کی۔ 

واقعے کے خلاف ضلع کپواڑہ میں مکمل ہڑتال رہی اور ٹرانسپورٹ بند رہی۔ 

حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظالم بھارتی فوج سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  82082
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت نے ایل اوسی پر اشتعال انگیزی بڑھادی ہے ۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہی ہے، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں توپخانے کے ذریعے کلسٹر
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔
وادی کشمیر میں جگہ جگہ فوجی چھائونیاں اور کیمپ قائم ہیں اور وادی کے زرخیز اور جاذب نظر علاقوں پربھارتی فوجیوں نے قبضہ جمایاہوا ہے۔ ہمہامہ میں بھارتی فوج کو 1600 کنال اراضی الاٹ کی گئی۔

مقبول ترین
صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سن لو ہم کشمیر میں تمہارا اور بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادیں گے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بھارت سے مزید بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اس کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں