Wednesday, 03 June, 2020
مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما اشرف صحرائی کا بیٹا جنید صحرائی ساتھی سمیت شہید

مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما اشرف صحرائی کا بیٹا جنید صحرائی ساتھی سمیت شہید

سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی درندگی کی ایک اور مثال سامنے آ گئی، سرینگر میں قابض فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو مکانوں کو دھماکے سے اڑا دیا، واقعے میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اشرف صحرائی کا بیٹا جنید صحرائی ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کا ایک اور سپوت جنید صحرائی آزادی کی راہ پر قربان ہوگیا۔ حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما اشرف صحرائی کے صاحبزادے جنید صحرائی ساتھی سمیت سرینگر میں قابض فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو مکانات بھی دھماکہ سے اڑا دیے۔

2018 میں یونیورسٹی آف کشمیر سے ایم بی اے کی ڈگری لینے کے بعد بھارتی افواج کے ظلم وستم سے تنگ آکر جنید صحرائی نے ہتھیار اٹھانے کا فیصلہ کیا تو ان کے والد نے اس وقت ہی کہا تھا کہ ان کا بیٹا ظلم کو برداشت نہیں کر پایا اس لیے ہتھیار اٹھا لیا۔

جنید صحرائی کی شہادت پر حریت کانفرنس سے احتجاج کی کال دی تو سرینگر میں کرفیو لگا دیا گیا۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئیں۔

جنید صحرائی کی شہادت کی خبر سن کر سرینگر کے باسی تمام بندشیں توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور آزادے کے نعرے بلند کرتے رہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض افواج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا اور آنسو گیس کے شیلز کی برسات کر دی جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  74301
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران بھی قابض بھارتی فوج کی جنونیت میں کمی واقع نہیں ہوئی، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے اور مذہبی آزادی پر قدغن لگائی گئی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں پلوامہ ضلع میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک آپریشن کے دوران کھریو پانپور کے شارشالی علاقے میں فوج اور حریت پسندوں کے درمیان فائرنگ میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے، ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کرانے کے لئے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر سکریٹری جنرل کے نام یادداشت پیش کی گئی۔ مظاہرے میں بھارت

مقبول ترین
آج یہ کہتے ہوئے دل کر رہا ہے کہ مسلسل ہنستی رہوں کہ سپر پاورامریکہ۔۔۔ جی ہاں! وہی امریکہ جس نے افغانستان کو کھنڈرات میں بدل دیا وہی امریکہ جس نے عراق پر ایک عرصہ جنگ مسلط کیے رکھی، کبھی بمباری کر کے تو کبھی داعش کی شکل میں کیڑے مکوڑوں کی فوج بنا کے، عراق پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہا۔
علامہ محمداقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ”ثبات ایک تغیرکو ہے زمانے میں“،گویا اس آسمان کی چھت کی نیچے کسی چیز کو قرارواستحکام نہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ اس زمین کا جغرافیہ ایک ایک صدی میں کئی کئی مرتبہ کروٹیں بدلتارہا ہے۔سائنس کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ جغرافیے کی تبدیلی کا عمل بھی تیزتر ہوتاجارہاہے،چنانچہ گزشتہ ایک صدی نے تین بڑی بڑی سپر طاقتوں کے ڈوبنے کا مشاہدہ کیا،
صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز
نظریہ مہدویت ایسا موضوع ہے، جو صدیوں سے انسانوں کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ اس اعتقاد کے ساتھ انسان کا مستقبل روشن ہے، یہ عقیدہ کسی ایک قوم، کسی فرقے یا کسی مذہب کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ مہدویت ایک ایسی عالمگیر حکومت کا نام ہے کہ جس کی بنیاد تمام انسانوں کے مابین عدل و انصاف اور اخلاق و محبت پر ہوگی۔ مہدویت ایسی آواز ہے، جو کہ ہر روشن خیال انسان کے اندر فطری طور پر موجود ہے۔ ایسی امید ہے، جو زندگی کو تروتازہ اور غم و اندیشہ سے دور کرکے نور الٰہی کی طرف لے جاتی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں