Wednesday, 18 September, 2019
بھارتی فوج کو پاکستان کی فتح برداشت نہ ہوئی، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو لگا دیا

بھارتی فوج کو پاکستان کی فتح برداشت نہ ہوئی، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو لگا دیا

سری نگر ۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کی فتح  بھارتی فوج کو برداشت نہ ہو سکی۔  مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو پاکستان کی فتح کا جشن منانے سے روکنے کیلئے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا ہے اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کی فتح کا جشن مقبوضہ کشمیر میں بھی بھرپور انداز میں منایا گیا۔ کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی فورسز کے سامنے پٹاخے پھوڑے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ نوجوان ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ سری نگر میں جشن کو روکنے کے لئے قابض فورسز نے کرفیو نافذ کر دیا اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔

یاد رہے کہ آج اوول میں ایک بھارتی کرکٹ فین وہ شرٹ زیب تن کرکے گیا تھا جس کی پشت پر لکھا تھا،  جو جیتے گا، کشمیر اس کا  اور اب میچ ہارنے کے بعد دنیا بھر میں موجود ہندوستانیوں کی طرح بھارتی فوج بھی بری طرح بوکھلا گئی ہے اور ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے میں اضافہ کرکے اپنی عبرتناک شکست کا غم غلط کرنے میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  58817
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف
وادی میں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں جنہوں نے خاردار تاریں لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، کشمیری اپنی سر زمین پر قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے ترس گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو ایک ماہ گزر گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں ایک ماہ سے سب کچھ بند، مواصلاتی رابطے معطل ہیں جس کے باعث بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
مقبوضہ وادی میں جبری پابندیاں 23 ویں روز میں داخل، وادی کو وسیع قید خانےمیں بدل دیا گیا۔ دکانیں، کاروبار بند ہونے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کے لالے پڑ گئے، ادویات اور دودھ کا سٹاک بھی ختم ہو گیا۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں