Friday, 22 June, 2018
بھارتی فوج کا میجر نتن گوگی ہوٹل سے لڑکی سمیت گرفتار

بھارتی فوج کا میجر نتن گوگی ہوٹل سے لڑکی سمیت گرفتار

سری نگر . کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کر ڈھال بنانے والا بھارتی فوج کا میجر نتن گوگی ہوٹل کے کمرے سے لڑکی سمیت گرفتار۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں کشمیری نوجوان کو اپنی گاڑی سے باندھ کر گھمانے والے میجر گوگی کو نوجوان  لڑکی کے ہمراہ  ہوٹل کے کمرے سے قابل اعتراض حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میجر نتن گوگی کی پوسٹنگ بڈگام کے علاقے میں تھی جہاں وہ گرینڈ ممتا  ہوٹل میں 19 سالہ  لڑکی کو لےکر آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ہوٹل کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی کی۔ ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ایس ایس پی سری نگر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر میجر کو لڑکی سمیت حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ میجر نتن گوگی راشٹریہ ریفل کی 53 بٹالین سے تعلق رکھتا ہے اور گزشتہ برس اپریل میں کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  64767
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ
بھارتی فوج کی جانب سے جاری بربریت اوراشتعال انگیزی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اب ایک بارپھربھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کوگرفتارکیا اورپھرفائرنگ کرکے شہید کردیا۔
بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے باڈیگام میں سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، قابض فوج کی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 5 نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز کلگام میں 4 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔
اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو 2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں